اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سکٹھی مبارکپور میں منعقد گرامڑ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھاواپور کا قبضہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 10 January 2018

سکٹھی مبارکپور میں منعقد گرامڑ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھاواپور کا قبضہ!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/جنوری 2018) مبارکپور علاقہ کے سکٹھی گاؤں میں گرامڑ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ کی درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا.
اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میچ بھاواپور اور نصیرپور کے درمیان کھیلا گیا جس میں نصیرپور نے 6 وور میں بھاواپور کو 70 رن کا ٹارگیٹ دیا، جواب میں بھاواپور نے بہترین کاردکرگی کا مظاہرہ کر نصیرپور کو ہراکر فائنل میچ میں قدم رکھ دیا.
فائنل میچ بھاواپور اور سکٹھی کے درمیان کھیلا گیا جس میں سکٹھی نے بلے بازی کر 10 وور میں 131 رن کا بھاواپور کو ٹارگیٹ دیا، پھر بھی بھاواپور نے تقریباً پانچ وکیٹ کھوکر اچھا مظاہرہ کیا اور فائنل پر قابض ہوگئے، مین آف دی میچ بھاواپور کے کھلاڑی محمد اعظم کو دیا گیا.
واضح ہو کہ سرد موسم کے باوجود بھی فائنل میچ دیکھنے کیلئے عوامی سیلاب دکھ رہا تھا.