رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 10/جنوری 2018) قومی ملی مسائل کو لیکر متفکر رہنے والی ملک کی فعال ملی تنظیم جمعیت علماء ہند شہر لونی نے گزشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج قریشیان مسجد راشد علی گیٹ لونی میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی، جسکی صدارت الحاج عبد العزیز قریشی و نظامت مولانا نزاکت صاحب قاسمی نے کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری فیض الدین عارف نے کہاکہ الہ آباد ہائی کورٹ نے صورتی آلودگی کو لیکر جو فرمان جاری کیا ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں اور تمام ذمہ داران مساجد و مدارس و دیگر براداران وطن سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ہم قانون کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی اپنی عبادت گاہوں میں لگے لاؤڈ اسپیکر کی قانونی اجازت حاصل کرلے تاکہ بعد میں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے .
اس موقع مفتی فرقان قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج ہم لوگوں کو مائک کے بیجا استعمال سے گریز کرنا چاہیئے اور کورٹ نے جو وقت مقرر کیا ہے اس قبل ہمیں فارم پر کرکے متعلقہ افسران تک پہونچا دیں.واضح ہوکہ گزشتہ دنوں آلہ آباد ہائی کورٹ نے صوتی آلودگی کو روکنے کیلئے سرکار کو سخت پھٹکار لگائی تھی اور مقامی انتظامیہ سے یہ جواب طلب کیا گیا ہیکہ ریاست کے تمام مذہبی مقامات پر استعمال ہونے والے لاوڈاسپکر کے لئے اب متعلقہ افسران سے اجازت لینی ضروری ہیں اور اس کے آخری تاریخ 15جنوری ہے.
اس موقع پر حکومت کی جانب سے فارم پر کرنے کیلئے جمعیت علماء ہند شہر لونی کو 6 زون میں تقسیم کیا گیا تھانہ لونی باڈر والے مسجد عباس حاجی پور بہٹہ نگراں قاری عبدالجبار عباس و مولانا ایوب اندرا پوری مدرسہ اشاعت العلوم لکشمی گارڈن تھانہ لونی کوتوالی والے قاری فیض الدین عارف مدرسہ دارالعلوم سبیل السلام علوی نگر نیو سعداللہ آباد کالونی و مولانا احمد علی مدرسہ خیرالعلوم روپ نگر تھانہ ٹرونیکاسیٹی والے مفتی فہیم الدین رحمانی مدرسہ ہدایت الاسلام قاسم وہار اور مدرسہ امدادالعلوم پوجا کالونی جیون گیٹ نگراں مولانا نزاکت صاحب قاسمی کے پاس جلد از جلد پہنچ کر مذکورہ مقامات پر ہی فارم کی تکمیل کی جائے گی ان شاءاللہ.
اس جلسہ میں ائمہ کرام وذمہ داران مساجد ومدارس کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین شہر موجود تھے. حضرت مولانا احمد علی قاسمی کی رقت آمیز دعا پر جلسہ کا اختتام پزیر ہوا.