اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور میں عظیم الشان نعتیہ پروگرام کا اختتام، پہلے انعام کے طور پر مولانا نعیم الدين صاحب اور انجمن مظلومیہ کے دو افراد عمرہ اور 15 افراد کو اجمیر شریف کا سفر، پروگرام میں امڑا عوامی سیلاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 7 February 2018

مبارکپور میں عظیم الشان نعتیہ پروگرام کا اختتام، پہلے انعام کے طور پر مولانا نعیم الدين صاحب اور انجمن مظلومیہ کے دو افراد عمرہ اور 15 افراد کو اجمیر شریف کا سفر، پروگرام میں امڑا عوامی سیلاب!

ممبئی کے مشہور ڈاکٹر نواز امیر انصاری کو اعزاز سے نوازا گیا، اسٹیج پر حاجی سرفراز احمد، اياز احمد خاں، رضوان احمد سیٹھ، حاجی سلیمان شمشی، حاجی افتخار، مولانا طفیل، حاجی قمر الحق، حاجی محمود اختر نعمانی، حاجی شفیع الزماں، مولانا اسلم نظامی اس میں درجنوں افراد شریک رہے.

رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/فروری 2018) مبارکپور شہر کے محلہ پرانی بستی لال چوک نوجوان کمیٹی کے زیر اھتمام گزشتہ پیر رات 9 بجے لال چوک کے میدان میں ایک نعتیہ پروگرام بمقابلہ جشن عید میلادالنبی منعقد کیا گیا ہے جس کو سننے کے لئے لوگوں کی بھاری بھیڑ امڑتی رہی، شہر اور باہر کی کل 15 انجمنوں نے نعتیہ کلام پیش کر حضرت محمد مصطفی صلعم کی شان میں کلام پڑھ خراج عقیدت پیش کیا.
اس موقع پر جامعہ اشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارکپور کے استاد مولانا نعیم الدین عزیزی صاحب سمیت تین لوگوں کو عمرہ کیلئے سعودی اور 15 انجمنوں میں سے انجمن مظلومیہ پورہ خزر محلے کا قرعہ اندازی میں نام نکلا جو محمد ارشد انصاری بیٹے نجيب الحسن جائیں گے، وہیں عوام سے مذہب اسلام سے متعلق مذہبی سوال جواب میں ہزاروں لوگوں نے پرچی لکھا، جس میں قرعہ اندازی کیا گیا جس میں محمد کاشف رضا بیٹے محمد ذہین پورہ رانی کا نام منتخب کیا گیا، اور حافظ قرآن سے سوال جواب میں شریک سینکڑوں لوگوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ شریف کے لئے حاجی معین الدین بیٹے حافظ خلیل اللہ عزیز نگر کے قسمت میں عمرہ کا سفر نکلا اور تمام 15 انجمنوں کے ایک ایک رکن کو اجمیر شریف کی زیارت، اور عمرہ کیلئے منتخب لوگوں کو حرمین شریف کے سفر کا پورا خرچ کمیٹی اٹھائے گی.
اس نعتیہ پروگرام میں ممبئی کے مشہور سماجی کارکن ڈاکٹر نواز امیر انصاری کو بہتر کام کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا.
اس نعتیہ پرواگرام کی صدارت مولانا نعیم الدین عزیزی صاحب اور نظامت اکرم جلالپوری صاحب نے کی اور سرپرستی حاجی نسیم احمد لال چوک نے کی.
اسٹیج پر موجود لوگوں میں امام جامعة الاشرفیہ عربی یونیورسٹی کے ناظم اعلی حاجی سرفراز احمد انصاری، مبارکپور سینٹرل پبلک اسکول کے چیئرمین اياز احمد خاں، رضوان ساڑی سینٹر کے مالک اور سماجی کارکن رضوان احمد انصاری سیٹھ کٹرا، زیور محل کے سماجی کارکن حاجی سلیمان اختر انصاری شمشی، ثانیہ جویلرس کے حاجی شفیع الزماں انصاری، سبھاسد حاجی افتخار احمد انصاری، حاجی محمود اختر نعمان مسٹر، مولانا محمد طفیل مصباحی، حاجی قمرالحق، مولانا اسلم مصباحی، لال چوک کمیٹی کے ذمہ دار اور معراج کلاتھ / نشا جویلرس کے انچارج شمیم ​​اختر عرف گڈو، حاجی نورالحق انصاری، بشیر عالم آسوی، اظہر آسوی، حاجی حبیب الرحمن، جاوید احمد، نشا جویلرس کے مالک اور نوجوان سماجی کارکن نسیم اختر انصاری لال کنواں، شاہد جمال ، تہذیب انور، معراج احمد، محمد ملک، محمد ندیم، ممتاز، عبیدالرحمن، محمد عامر، ظہیر انور، شہنواز، حاجی عزیز الرحمن منبر، رئیس سیٹھ، نوید، محمد اجمل سمیت پوری کمیٹی نے لگ کر کامیاب بنایا.
واضح ہو کہ بھاری بھیڑ کو دیکھتے ہوئے 9 مقامات پر LED کی بڑی بڑی سکرین لگائی گئی تھی جس سے لوگوں نے نعتیہ پرگرام کو دیکھا اور سنا.