اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرکار کی ہر یوجنا سے محروم ہے مہراج گنج ضلع کا یہ گاؤں، حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ نے سونپا ایس ڈیم کو میمورنڈم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 7 February 2018

سرکار کی ہر یوجنا سے محروم ہے مہراج گنج ضلع کا یہ گاؤں، حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ نے سونپا ایس ڈیم کو میمورنڈم!

رپورٹ: عبید الرحمٰن حسینی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
برجمن گنج/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 7/ فروری 2018) آج کے ترقی کے اس دور میں ہر جگہ بجلی کی سہولتیں ہیں اچھی سڑکیں آمد و رفت کیلئے گاڑیاں جہاں دستیاب ہیں جگہ جگہ بینک، ہسپتال، میڈیکل اسٹور چھوٹے چھوٹے قصبوں اور چوراہوں پر انسانی ضروریات کی ساری چیزیں بآسانی مل جاتی ہیں وہیں مشرقی یوپی کے ضلع مہراج گنج کے تحصیل پھریندہ کا ایک گاؤں لہرا کریم پور (منگتا ٹولہ) ہے اس گاؤں والے کس طرح زندگی گزار رہے ہیں، نہ تو اس گاؤں میں آمد و رفت کیلئے کوئی راستہ ہے نہ بجلی، نہ سرکاری نل، نہ سر چھپانے کیلئے آشیانہ کہ جس سے گرمی سردی برسات کی تکلیفوں سے نجات ملے، نہ بیت الخلاء کا انتظام، یہاں تک کہ انکے پاس راشن کارڈ بھی نہیں ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چراغ کی روشنی میں رات گزارنی پڑتی ہے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے برسات میں کیچڑ سے دوچار ہونا پڑتا ہے ان غریبوں اور ناداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے تو ایسی حالت میں حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری اور سماجی کارکن حافظ شمس الہدی قاسمی نے پھریندا تحصیل کے ایس ڈی ایم اور سی ڈی او کو میمورنڈم پیش کر سرکار کی ہر یوجنا دینے کا مطالبہ کیا.
 ایس ڈی ایم نے بتایا کہ جیسے ہر بستی والوں کو سرکاری سہولتیں فراہم ہوتی ہیں انکو بھی فراہم ہونگی، مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت بے شمار ٹرسٹ موجود ہیں لیکن حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ ہمہ وقت بلاتفریق مذہب و ملت کی خدمت خلق کیلئے مصروف رہتا ہے، اس قلیل مدت میں بے شمار خدمت خلق کرکے تمام ٹرسٹ پر فوقیت حاصل کرلیا ہے.