اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ نجمہ للبنات میں اسلامک کوئز مقابلہ 18فروری کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 13 February 2018

مدرسہ نجمہ للبنات میں اسلامک کوئز مقابلہ 18فروری کو!

رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 13/فروری 2018)دودھارا تھانہ واقع مدرسہ نجمہ للبنات محلہ مفتی مرتضی آباد موضع جانتے ڈیہا میں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی جانب سے اسلامک کوئز مقابلے کا انعقاد ان شاء اللہ 18فروری بروز اتوار صبح 9:30 سے شروع ہوگا، اس کوئز مقابلے میں علاقے کے کئی مدارس و مانٹیسریز کے طلباء وطالبات شریک ہو رہے ہیں.
 امتحان انچارج محبوب عالم ندوی کے مطابق امتحان کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام مدارس کے طلباء کو مختلف گروپوں میں تقسیم کرتے ہوئے  40طلباء کے اعتبار سے پانچ گروپ بنائے گئے ہیں اور گروپ کے امتحان کے لئے کئی ٹیبل بنائے گئے ہیں، ہر گروپ کے طلباء اپنے ہی ٹیبل پر امتحان دیں گے، ایل کے جی سے مکتب چہارم تک کے صرف زبانی ہونگے، باقی درجات کے امتحان زبانی وتحریری دونوں ہوں گے لہذا شریک امتحان طلباء اپنے اساتذہ وسرپرستوں کی سرپرستی میں امتحان میں مکمل تیاری کے ساتھ شریک ہوں اور کسی قسم کے ڈپریشن وخوف سے آزاد ہوکر ممتحنین کے ذریعہ پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اسلامی تعلیم سے محبت و لگاؤ کا اظہار کریں.