رپورٹ: محمد امین الرشید
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 27/فروری 2018) شمالی بہار کی عظیم دینی درسگاہ و سیتامڑھی کا معروف ادارہ الجامعہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں پریہار جو اپنا صد سالہ منانے کی تیاری میں شب و روز مصروف ہے، اس کی تیاری کو لیکر مدرسہ کے نائب ناظم مولانا اظہار الحق صاحب المظاہری کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں مولانا انوارالحق صاحب قاسمی نائب صدر جمیعۃ العماء بہار، مولانا عبدالمنان صاحب قاسمی بانی مدرسہ امدادیہ اشرفیہ راجوپٹی، پروفیسر شفیع حیدر صاحب، ڈا کٹر محمد اکرام الحق صاحب، کا نگریس لیڈر پرویز عالم انصاری صاحب، قاری اشفاق صاحب، محمد اویس انور صاحب، مولانا بشیر الدین صاحب، قاری محمد مامون الرشید صاحب، مولوی زبیر احمد صاحب، مکھیا جیلانی صاحب، مولانا رضوان صاحب، قاری عبد العظیم صاحب، مفتی فیاض صاحب کے علاوہ قرب وجوار اور شہر سیتامڑھی کے چنندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اظہار الحق صاحب نے فرمایا کہ اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے انہوں نے اس سلسلے کی ساری ضروریات کو عوام کے سامنے پیش کیا، اور لوگوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی، جس پر لوگوں نے اپنی رضامندی ظاہر کی، انہوں نے سختی سے اجلاس میں عورتوں کی شرکت کو ممنوع قرار دیا اور خواتین کے لئے کسی طرح کے انتظام کے نہ ہونے کی با ت کہی اور عوام سے بھی انہیں روکنے کی گذارش کی، انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کی کامیابی کیلئے خوب دعاء کریں اور گھروں میں روزہ رکھنے کا مشورہ دیں۔
شرکاء اجلاس نے سارے امور کا سنجیدگی سے جائزہ لیا اور اجلاس کو کامیاب بنانے میں ہر طرح کا مالی و جانی تعاون پیش کرنے کا اظہار کیا.
مولانا انوارالحق صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلسہ کا کام ابھی کافی پیچھے ہے اس کی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی، ساتھ ہی جلسہ کے ذمہ داروں نے اجلاس کے تعلق سے اعلان کیا کہ جلسہ میں شرکت کرنے والوں کو مناسب قیمت میں کھانا کھلانے کے لئے ہوٹلوں کیلئے زمین الاٹمنٹ کی جارہی ہے اس میں دلچسپی لینے والے لوگ اس نمبر 8002701690/ 9525569078 رابطہ کر کے اپنے لئے زمین مخصوص کرا لیں، تاکہ بعد میں کوئی دشواری نہ ہو، یہ اجلاس 26,25,24 مارچ کو پریہار بلاک کے کنہواں گاؤں میں منعقد ہونے جا رہا ہے ۔