اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لال گنج: کٹولی خرد میں منعقد مفت طبی کیمپ میں 321 مریضوں کی ہوئی جانچ، دی گئی دوائیاں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 25 February 2018

لال گنج: کٹولی خرد میں منعقد مفت طبی کیمپ میں 321 مریضوں کی ہوئی جانچ، دی گئی دوائیاں!

رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/فروری 2018) ترقیاتی بلاک لال گنج علاقہ کی کٹولی خرد میں ریگل اسپتال ہرونش پور اعظم گڑھ کی زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کل 321 مریضوں کی مختلف بیماریوں کی جانچ کے ساتھ دوائیاں بھی دی گئی، جس میں شوگر، ای سی بی، اور بلڈپریشر کے مریضوں کی تعداد زیادہ رہی.
 ڈاکٹر محمد اکرم عزیز نے کہا کہ موجودہ وقت میں شوگر کے مریضوں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہمیں اپنے روز مرہ کے کھان پان اور رہن سہن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، محنت والا کام کریں ساتھ ہی صبح صبح کھلی فضاء میں ٹہلیں، صبح کی تازہ ہوا بہت مفید ہے.
اس موقع پر ڈاکٹر صائمہ ابوسعد، ماسٹر تبریز، انصار، فرحان اعظمی، حاجی شاہ عالم، حاجی کمال الدین، گرما سنگھ، پرتما یادو، حاجی علی قدر، سنگیتا سنگھ وغیرہ موجود رہے.
اخیر میں مفت طبی کیمپ کے کنوینر ابوسعد بدرالدین نے آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا.