اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تحریک شیخ الہند و آل بہار دینی تعلیمی کنونشن کی کامیابی کے لئے جامع مسجد چک پھول، سید پور، حاجی پور میں اہم نشست!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 25 February 2018

تحریک شیخ الہند و آل بہار دینی تعلیمی کنونشن کی کامیابی کے لئے جامع مسجد چک پھول، سید پور، حاجی پور میں اہم نشست!

رپورٹ: خالد انور پورنوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
پورنیہ(آئی این اے نیوز 25/فروری 2018) آج جامع مسجد چک پھول، سید پور حاجی پور میں ظہر کی نماز کے بعد تحریک شیخ الہند وآل بہار دینی تعلیمی کنونشن کے سلسلہ میں اہم اور مشاورتی نشست منعقد ہوئی، جس میں جامع مسجد کے تمام مصلیان بالخصوص ڈاکٹر جاوید صاحب، امام جامع مسجد مولانا حبیب اللہ صاحب، جناب مولانا آصف جمیل صاحب قاسمی، مولانا اظہار عالم قاسمی اور جمعیۃ علماء پٹنہ کے صدر محترم جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب شریک ہوئے۔اس موقع پر جمعیۃ علماءپٹنہ کے صدر محترم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب اور راقم سطور (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءپٹنہ) نے شیخ الہند حضرت مولانا محمودالحسن دیوبندی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی حیات وخدمات اور تحریکات پر خطاب کیا، اور 18مارچ کو شری کرشن میموریل ہال پٹنہ میں منعقد ہونے والے تحریک شیخ الہند وآل بہار دینی تعلیمی کنونشن میں عوام وخواص سے شرکت کی اپیل کی، عوام وخواص اور موجود حاضری نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دلائی اور کنونشن میں شرکت کا وعدہ بھی کیا۔