اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بارہ بنکی سڑک حادثے میں مباركپور کے دو افراد ہلاک، 4 زخمی، شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے کیا افسوس کا اظہار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 8 February 2018

بارہ بنکی سڑک حادثے میں مباركپور کے دو افراد ہلاک، 4 زخمی، شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے کیا افسوس کا اظہار!

رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/فروری 2018) آج اچانک ایک افسوس والی خبر آئی کہ مبارکپور کے دو نوجوان کی بارہ بنکی میں سڑک حادثے میں موت ہو گئی، جس کو لیکر مبارکپور کے سماجی کارکن و رکن اسمبلی شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے افسوس ظاہر کیا.
آپ کو بتا دیں کہ اس سڑک حادثے میں نظرعالم رہائشی بڑی آرجنٹی ابھی بیہوش ہے، ابوہریرہ رہائشی پرانی بستی ہوش میں ہے اور دو لوگ فیصل رہائشی پورہ كھجر، یوسف نواب بیٹے فیض ریڈیمیڈ والے رہائشی پورا ديوان کا انتقال ہوگیا ہے.
اس حادثہ کی خبر ملتے ہی ٹراما سینٹر هاسپٹل میں ممبر اسمبلی مباركپور کے قریبی ثمر موجود ہیں، ان کا نمبر 9936060786 ہے، ممبر اسمبلی مباركپور شاہ عالم گڈو جمالی نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کے اہل خانہ کو اللہ پاک صبر عطا کرے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا کرے آمین.
 وہیں مبارکپور رہائشی، لکھنؤ میں موجود ایس پی کے چھاتر سبھا کے مہاسچیو سرفراز احمد راز نے بھی کافی کوشش کر زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرانے میں پیش پیش رہے.