اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ پروگرام بعنوان ” تاریخ کا سفر “ 5/اپریل کو ہوگا منعقد ان شاء اللہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 12 February 2018

سرائے میر: قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ پروگرام بعنوان ” تاریخ کا سفر “ 5/اپریل کو ہوگا منعقد ان شاء اللہ!

رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/فروری 2018) آج قاسمی کمپیوٹر انسٹی کے طلبہ کی میٹنگ میں پروگرام کی تیاری کا جائزہ لینے کے بعد پروگرام کی جگہ اور تاریخ کا اعلان کیا گیا، ڈائرکٹر محمد انظر اعظمی نے بتایا کہ یہ پروگرام 5/اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام فیضی ھال چوک سراۓ میر اعظم گڈھ میں منعقد ہوگا.
اس پروگرام مدرسة الاصلاح ، مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم ، جامعہ شرعیہ فیض العلوم اور ساتھ ھی سرزمین اعظم گڈھ کی تاریخ کے ساتھ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کی تاریخ کو پیش کیا جاۓ گا پروگرام میں اسکرین پر قدیم اور حال کے تمام فوٹو کے ساتھ آواز کی شکل میں تاریخ بیان کی جاۓ گی، اس کے علاوہ ایک پروگرام ”چھوٹے تو ہیں لیکن کسی سے کم نہیں “ ایک مزاحیہ انداز میں موجودہ حالات پر پیش کیا جاۓ گا اور ساتھ ہی ” اچھی بات “ کا بھی ایک پروگرام پیش کیا جاۓ گا پروگرام کل 2 گھنٹے پر مشتمل ہوگا پروگرام می شرکت کے لۓ کل 150 پاس طلبہ کے ذریعے جاری کیا جاۓ گا، اس اہم پروگرام میں شرکت کے لئے پاس کا لینا ضروری ہوگا تاریخ کا یہ شو صرف ایک گھنٹے کا رہے گا جو اپنے مقررہ ٹائم پر شروع کیا جاۓ گا.
محمد انظر اعظمی نے کہا کہ ہر گروپ اپنے اعتبار سے بھر پور تیاری کررہا ہے ان شاء اللہ یہ دلچسپ اور تاریخی پروگرام دیکھ کو لوگوں کے درمیان تاریخ اجاگر ہوگی اور وہ ہمارے اس تعلیمی ماحول کو آگے بڑھانے کے لئے ضرور تشریف لائیں گے.