رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/ پنجاب(آئی این اے نیوز 20/فروری 2018) بابری مسجد اللہ کا گھر ہے، اسکو کبھی بھی بت کدے میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، بابری مسجد ایشو کے حل کے لئے عدلیہ سے بہتر کوئی راستہ نہیں ہے، ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ صحیح فیصلہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس صدائے حق پنجاب کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد ثاقب قاسمی نے کیا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ کہنا کہ مقدمہ ’’آستھا‘‘ کی بنیاد پر نہیں سنا جائے گا ایک طرح سے ہماری بنیادی اور بڑی فتح ہے، یہ بات درست ہے کہ مقدمہ جیت جانے کے بعد بھی ایودھیا میں بابری مسجد کا از سر نو قیام حد درجہ مشکل ہوگا لیکن مسجد کا مسئلہ اس کی عمارت کا نہیں بلکہ زمین کا ہوتا ہے، آج دشمنانِ اسلام کو معلوم ہے کہ بابری مسجد کے اوقاف کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ بابری مسجد کی حیثیت ایک عام مسجد کی نہیں رہی بلکہ وہ ابھی شعائر اسلام میں داخل ہوچکی ہے، اسلام اور مسلمانوں کی عزت اس سے جڑی ہوئی ہے.
انہوں نے کہا کہ آج دشمن ہمیں احساس کمتری میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں، اور اس میں وہ کامیاب بھی ہو رہے ہیں، ہم آج دشمن کے محتاج بنے ہوئے ہیں اور انکے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، آج ضرورت ہے کہ ہم دشمن کی چال کو سمجھیں اور قرآن و حدیث اور نبی کے طریقہ پر اپنی زندگی گزاریں، اللہ کی قدرت بہت عظیم ہے صدیوں تک خانہ کعبہ میں بت رکھے رہے لیکن اس کا وجود باقی رہا اللہ نے حالات بدلے کعبہ بتوں سے پاک وصاف ہوا اور آج الحمد للہ وہاں اللہ کی عبادت ہوتی ہے، ہمیں بھی اللہ کی نصرت کا انتظار کرنا چاہئے اور مایوس ہوکر شکست کو قبول نہیں کرنا چاہیئے،
مفتی صاحب نے مزید آخر میں کہا کہ بابری مسجد کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس میں حکومت یا کوئی تنظیم یا کوئی ادارہ اب مداخلت نہیں کرسکتا اس لئے جو فیصلہ کرنا ہوگا وہ سپریم کورٹ کرے گا، ہمیں عدلیہ کا فیصلہ قبول و منظور ہوگا.