رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روناپار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/فروری 2018) روناپار تھانہ علاقہ کے روشن گنج رہائشی ایک لڑکی کے ساتھ گاؤں کے ہی ایک لڑکے نے چھیڑ خانی کی جس کی مخالفت کرنے پر لڑکی کو مارا پیٹا، متاثرہ لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا.
موصولہ خبر کے مطابق لڑکی اپنے کھیت میں کسی کام سے گئی ہوئی تھی، دوپہر تقریباً 2 بجے واپس گھر جارہی تھی کہ راستے میں اسی گاؤں کے ایک منچلے نے اس کے ساتھ چھیڑخانی کی، لڑکی نے جب مخالفت کی تو اس کو بری طرح مارا پیٹا، لڑکی کی چیخ و پکار سن کر جب تک لوگ پہنچے، ملزم فرار ہو چکا تھا، بیہوشی کی حالت میں لڑکی کو بلریاگنج ہسپتال میں داخل کرایا گیا.
معاملہ کی اطلاع پاکر سی او سگڑی سدھاکر سنگھ، تھانہ انچارج بلریاگنج وجے پرکاش یادو موقع پر پہنچے اور لڑکے کے ہوش میں آنے کے بعد بیان درج کیا، معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہوگئے.