اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: ہولی کے مدنظر تھانہ میں پیس کمیٹی کی بیٹھک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 22 February 2018

سرائے میر: ہولی کے مدنظر تھانہ میں پیس کمیٹی کی بیٹھک!

رپورٹ: محمد یاسر
ــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/فروری 2018) مقامی تھانہ انچارج رام نریش یادو نے ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تھانہ احاطے میں پیس کمیٹی کی میٹنگ کی، جس کی صدارت کرتے ہوئے دیہی ایس پی نریندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ ہولی خوشی اور رنگ کا تہوار ہے شانتی بھنگ کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا، هندو کمیونٹی سے درخواست ہے کہ ہولی اس سال جمعہ کے دن پڑ رہی ہے اس لئے رنگا رنگ سب 12 بجے تک بند کر دیں تاکہ مسلم کمیونٹی کے لوگ پرامن طریقے سے نماز ادا کر لیں.
ذیلی افسر بی کے شکل نے کہا کہ ہولی کے دن شراب اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ڈی جے پر پابندی ہے کیونکہ شراب برائیوں کی جڑ ہے اس سے بچیں اور بھائی چارہ کے ساتھ تہوار کو منائیں.
علاقائی افسر پھول پور روی شنکر پرساد نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی مانند ہی اس سال بھی ہولی کا تہوار منایا جائے، کوئی نیا کام نہ كریں، رنگ اسی کے اوپر ڈالیں جو ڈلوانا پسند كرے، نگر پنچایت صدر سرائے مير کے شوہر رام پركاش یادو نے کہا کہ سرائے مير ٹاؤن اور علاقے میں ہندو مسلم سب تہوار کو مل جل مناتے ہیں، یہاں پر گنگا جمنی تہذیب قائم ہے اور قائم رہے گی، تھانہ انچارج رام نریش یادو نے پرامن طریقے سے ہولی منانے کی درخواست کرتے ہوئے پیس کمیٹی کی بیٹھک میں آئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا.
 اس موقع پر، ڈاکٹر محمد شاہد، محمد اسلم، گلشن کمار، رام راج یادو، پنکج سنگھ، ماسٹر محمد طارق، گجراج یادو، ایم ظفر خان، ابو عاصم، محمد فیصل، راجکمار، ہری لال یادو، اور علاقے کے معزز شخصیت موجود تھی.