اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کاسگنج فساد در اصل ایک گھناؤنی سازش ہے، اس کی جلد جانچ کرائی جائے: طارق امان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 5 February 2018

کاسگنج فساد در اصل ایک گھناؤنی سازش ہے، اس کی جلد جانچ کرائی جائے: طارق امان

رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر (آئی این اے نیوز 5/فروری 2018) معروف صحافی وشاعر وسیم خان وسیم نے کاس گنج میں ہوئے فساد پر عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر منصوبہ بند طریقے سے شر پسند عناصر اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنایا اور قومی پرچم لہرانے والوں کے سامنے بھگوا جھنڈا لہرانا نہایت افسوس ہی نہیں بلکہ شرمناک واقعہ ہے، سماج دشمن عناصر جس طرح سے دیدہ دلیری کے ساتھ اپنی ناپاک عزائم کو انجام دے رہے ہیں اس سے جمہوریت کی جڑیں کمزور ہوتی نظر آرہی ہیں، جو ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں.
اس سلسلہ میں محمد حنیف گرلس انٹر کالج برگدوا کے منیجر مسیح الدین نے کہا کہ مسلمانوں کو فسادات میں برباد کر نے کی منظم سازش رچی جارہی ہے خصوصاً مغربی یوپی کاایک عرصہ سے ماحول بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے فرقہ پرست عناصر ایسے افراد کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں جو بھڑکاؤ بیانات دیتے ہیں جیسا کہ کاس گنج میں ہوا، انہوں نے کہا کہ کبھی بھی کسی بھی جگہ اچانک فساد برپا نہیں ہوتا بلکہ پہلے اس کی جڑ کو مضبوط کیا جاتا ہے اور ماحول بگاڑنے کا کام بہت پہلے سے ہی کیا جاتا ہے.
سماجی کارکن طارق امان نے کہا کہ کاس گنج واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کاس گنج کا یہ فساد دراصل ایک گھناؤنی سازش ہے کاس گنج میں جہاں مسلمان نہایت ہی خوشی کے ماحول میں یوم جمہوریہ کی تقریب منارہے تھے وہاں فرقہ پرست عناصر نے منصوبہ کے تحت ریلی نکال کر ماحول کو برباد کردیا.
محمد شمیم ندوی نے کاس گنج فساد پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت اور یوپی کی ریاستی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دیتی ہے مگر اس نعرہ سے سچائی کا کوئی واسطہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کاس گنج فساد کی غیر جانبدارانہ طریقے سے جانچ کرائی جائے اور اس ہنگامہ کے اصل ذمہ داروں پر سخت کاروائی کرے، اور بے قصور مسلمانوں کی گرفتاری پر فوری روک لگائی جائے.