اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ یونٹ کی ماہانہ میٹنگ منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 26 February 2018

راشٹریہ علماء کونسل اعظم گڑھ یونٹ کی ماہانہ میٹنگ منعقد!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/فروری 2018) راشٹریہ علماء كونسل ضلع اعظم گڑھ یونٹ کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں ضلع صدر سمیت ضلع کے تمام عہدیداران موجود رہے، ميٹنگ میں طے ہوا کہ جو عہدیدار میٹنگ میں شریک نہیں ہورہے ہیں ان کی وجہ معلوم کر نوٹس جاری کی جائے، ان سے جواب مانگا جائے جواب نہ دینے پر ان کو عہدے سے برطرف کیا جائے.
نیز ضلع کے تمام بلاک سے نگر پنچایت سمیت گرام پنچایت کی فہرست نکالی جائے، جس سے نگر پنچایت اور گرام پنچایت کے عہدیداروں کو منتخب کیا جاسکے، 22 بلاک کے مختلف عہدیداروں کو ذمہ داری دی گئی، اور ہر ماہ ایک تحصیل پر عوام کے مسائل کو لے کر تحصیل پر دھرنا اور مظاہرہ کیا جائے، اس کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا، ضلع کی ماہانہ میٹنگ اگلے مہینے کے آخری اتوار کو یعنی 25 مارچ کو ہوگی.