اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دعا برائے ایصال ثواب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 26 February 2018

دعا برائے ایصال ثواب!

موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ کل ہماری باری ہے.........

تحریر: عاصم طاہر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
خالق کائنات نے ہر جاندار کے لئے موت کا وقت اور جگہ متعین کر رکھا ہے موت ایسی شیئ ہے کہ دنیا کا کوئی شخص خواہ وہ کافر یا فاجر حتی کہ دہریہ ہی کیوں نہ ہو موت کو یقینی مانتا ہے، اگر کوئی موت پر شک وشبہ بھی کرے تو اسے بے وقوفوں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے -کیونکہ بڑی بڑی مادی قوتیں اور مشرق سے مغرب تک قائم ساری حکومتیں موت کے سامنے عاجز وبے بس ہو جاتی ہیں، ہم روز ہر گھنٹہ بلکہ ہر لمحہ موت سے قریب ہوتے جا رہے ہیں، سال ،مہینے اور دن گذرنے پر ہم کہتے ہیں کہ ہماری عمر اتنی ہو گئی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ایام ہماری زندگی سے کم ہو گئے.
بڑے ہی دکھ بھرے الفاظ میں یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرے بہت ہی خاص دوست میرے ہم درس عزیزم مولوی محمد عادل قاسمی نوناری کے والد محترم "حاجی محمد ارشاد صاحب" کا انتقال ہو گیا ہے
 إنا للہ و انا الیہ راجعون
روز مرہ کی زندگی کے مطابق عشاء کی نماز پڑھ کر گھر تشریف لائے گھر والوں سے بات چیت کی انار بھی کھائے اچانک طبیعت میں بدلاؤ پیدا ہوا پیٹ میں درد شروع ہوا پھولپور لے جاتے وقت راستے ہی میں خالق حقیقی سے جا ملے.
مرحوم بڑے ہی ملنسار خوش مزاج اور اچھے اخلاق والے تھے،صوم و صلاة کے بہت پابند تھے.
خدائے عظیم مرحوم کی مغفرت فرمائے اعلٰی علیین میں مقام خاص عطا فرمائے، پسماندگان کو خاص طور پر مولوی محمد عادل سلمہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمیــن
نوٹ: مرحوم کی نماز جنازہ ان شاءاللہ آج 26فروری بعد نماز عصر ادا کی جائے گی.