دہلی(آئی این اے نیوز 26/فروری 2018) مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے جمعیت کے دونوں گروپوں کے درمیان صلح کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مورخہ 24 فروری 2018 کو اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی میں جماعت و جمعیت کی متعدد سرکردہ شخصیات واحباب کی ایک ملاقات میں جمعیت و جماعت کی بھلائی کیلئے معروف عالم دین مولانا شیر خان جمیل احمد مدنی نے ایک خوشخبری سنائی، جس سے تمام احباب جماعت اور بھی خواہان ملک و ملت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
صلح کی خبر سناتے ہوئے مولانا شیر خان جمیل احمد مدنی نے کہا کہ الحمد للہ شیخ صلاح الدین مقبول احمد سلفی مدنی اور ان کے رفقاء نے جو جمعیت اہل حدیث ہند/جمعیت اہل حدیث ٹرسٹ قائم کیا تھا، اتحاد کی خاطر انہوں نے اسکو تحلیل کردیا ہے اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا اور ادھر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے مرکزی عہدیداران نے ان کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند میں استقبال کیا۔
مولانا شیر خان جمیل احمد مدنی نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے اس ناچیز کی کوششوں کو قبول کیا، میں اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے میری حقیر کوششوں کو اس مسئلہ کے حل کرنے میں مدد کی اور اسی طرح میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے مرکزی عہدیداران مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت ، مولانا محمد ہارون سنابلی ناظم عمومی مرکزی جمعیت ، ناظم مالیات وکیل پرویز ، شیخ صلاح الدین مقبول احمد مدنی، شیخ شکیل احمد میرٹھی ، شیخ شہاب الدین سلفی، محترم حافظ یوسف وغیرہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جماعت کے اتحاد کے لیے ان تمام بزرگوں نے میرا بھر پور تعاون کیا اور صلح کرتے ہوئے متحد ہونے کا فیصلہ کیا۔