اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ اشرف العلوم میں ارباب حل و عقد کی میٹنگ، صدسالہ کو کام یاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 9 February 2018

جامعہ اشرف العلوم میں ارباب حل و عقد کی میٹنگ، صدسالہ کو کام یاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی!

رپورٹ: امین الرشید
ــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 9/فروری 2018) گزشتہ روز 8فروری جمعرات کو جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنھواں میں اجلاس صدسالہ کے حوالہ سے مولانا اظہار الحق مظاہری نائب ناظم وصدرالمدرسین جامعہ ھذا کی صدارت میں ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے اراکین شوری اور اجلاس کے ارباب حل و عقد کے علاوہ بہی خواہان جامعہ مولانا قاری حفظ الرحمن مہتمم دارالعلوم قاسمیہ بالاساتھ، نائب ناظم جناب مولانا سمیع احمد، مولانا انوار الحق قاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء بہار، عمر سیف اللہ، ماسٹر راشد فہمی، حاجی محمد عمیرعرف بچے بابو، کنوینر اجلاس مولانا نسیم احمد قاسمی، مولانا مظفر حسین مظاہری اور شعبہ نشرواشاعت کے ذمہ دار مولانا ابرار قاسمی دفتر صدسالہ کے انچارج مولانا شمشاد قاسمی اور قاری محمد مامون الرشید صاحب وقاری عبد العظيم (نیر) صاحب و مولانا زبیر صاحب و مکھیا جیلانی صاحب نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں اب تک کی تمام کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا مزید اجلاس کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے شوری کے اراکین نے ذمہ داران جامعہ کی توجہ مبذول کرانے کیلئے خود بھی فراہمی مالیات کیلئے اپنی قربانیاں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔یہ افراد پریہار بلاک، باجپٹی بلاک، پوپری بلاک اور نیپال کے علاقہ کی باقی ماندہ رقوم کی اصول یابی کیلئے اپنا اپنا نام پیش کیا، یہ لوگ آپ حضرات تک پہونچیں گے، آپ کا اخلاقی فریضہ ہوگا کہ جامعہ کے اجلاس صدسالہ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن دامے درمے سخنے تعاون پیش کریں۔