اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج رہائشی خان محمد آصف نیشنل بک ٹرسٹ کے مشیر منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 9 February 2018

بلریاگنج رہائشی خان محمد آصف نیشنل بک ٹرسٹ کے مشیر منتخب!

بلریاگنج(آئی این اے نیوز 9/فروری 2018) گوتم بدھ یونیورسٹی نوئیڈا میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خان محمد آصف کو نیشنل بک ٹرسٹ کے اردو زبان کے مشیرین کی کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ہے، ڈاکٹر آصف کو اس تعیین کے لئے نیشنل بک ٹرسٹ کے چیئرمین بلدیو بھائی شرما کی طرف سے خط موصول ہوگیا ہے۔
اردو زبان کے مشیروں کی کمیٹی میں ڈاکٹر آصف کے علاوہ ملک کی دیگر اہم تعلیمی اور سماجی شخصیات شامل ہیں جن میں مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اسلم پرویز، ہریانہ ارود اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نریندر کمار اور مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر نصرت مہدی کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ ڈاکٹر خان محمد آصف بلریاگنج کے رہنے والے ہیں اور ان کی ابتدائی تعلیم جامعۃ الفلاح بلریاگنج سے ہی ہے، اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے اور جواہر لال یونیورسٹی سے ایم اے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے، اور فی الحال نوئیڈا میں واقع گوتم بدھ یونیورسٹٰی میں شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیںَ۔
ڈاکٹر آصف کی علمی اور ادبی سرگرمیوں میں کئی جرائد کی ایڈیٹنگ شامل ہے اس کے علاوہ ان کو سری لنکا سے ریسرچ ایکسلنس ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل بک ٹرسٹ ہندوستان میں پڑھنے کے رجحان کو بڑھانے اور اس کے معیار کو بلند کرنے کے لئے کوشاں ایک ادارہ ہے جس کی مدد سے کتاب میلوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔