اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: موبل تیل گودام میں لگی آگ، بجھانے کیلئے پہنچی فائر ٹیم، لاکھوں کا نقصان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 24 February 2018

اعظم گڑھ: موبل تیل گودام میں لگی آگ، بجھانے کیلئے پہنچی فائر ٹیم، لاکھوں کا نقصان!

رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/فروری 2018) اعظم گڑھ شہر کوتولی علاقے میں ٹھنڈی سڑک پر واقر  ویویکانند کالونی میں موبل کے گودام میں جمعہ کو آگ لگ گئی، جب تک لوگ موقع پر پہنچے کہ آگ اتنی سخت اور بے قابو ہو گئی ہے کہ فائر بریگیڈ ٹیم بھی بے بس نظر آئے، آگ اتنی تیز تھی کہ عمارت کے جگہ جگہ سے پھٹنے لگی، بجھانے کی کوشش جاری تھی، اس حادثہ میں لاکھوں نقصانات کا امکان ہے.
شہر کوتوالی علاقہ کے ٹھنڈی سڑک ویویکانند کالونی رہائشی آلوک جیساول بیٹے سورگی شمبھو ناتھ جیسوال موبل تیل کا تھوک کاروبار کیا کرتے تھے، انہوں نے ویویکانند کالونی کرایہ کا مکان لیکر گودام بنایا  تھا، جمعہ کو دوپہر تقریبا 1.30 گودام میں آگ لگ گئی، جب تک کہ لوگ جگہ پر پہنچے آگ کافی دور تک بڑھ چکی تھی، مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ ٹیم کو بلایا، لیکن فائر بریگیڈ ٹیم آدھا گھنٹہ بعد پہنچی، تب تک آگ بھڑک چکی تھی، رہائشی کالونی میں آگ کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول دکھا، لوگ گھر سے بھاگ نکلے تھے، 03:30 بجے تک آگ کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا، موبل کا ڈرام رک رک دھماکہ کر رہا تھا، آلوک کے مطابق آگ کس سبب سے لگی اس کا پتہ نہیں لگ سکا، لیکن اس حادثہ میں قریب لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا.