اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ، ھم پارٹی کے سربراہ اور این ڈی اے کے اتحادی جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کو کہا الوداع، جائیں گے RJD میں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 28 February 2018

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ، ھم پارٹی کے سربراہ اور این ڈی اے کے اتحادی جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کو کہا الوداع، جائیں گے RJD میں!

رپورٹ: محمد امین الرشید
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز 28/فروری 2018) آج ھم پارٹی کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ "جیتن رام مانجھی" نے تیج پرتاب اور تیجسوی پرتاپ سے ایک گھنٹہ ملاقات کی اور پریس سے مخاطب ہوتے کہا کہ اب ہم این ڈی اے کے ساتھ نہیں ہیں اب ہمارا اتحاد RJD کے ساتھ ہوگا، حالانکہ اس کا باضابطہ اعلان رات آٹھ بجے کیا جائے گا۔واضح ہو کہ مانجھی کے اعلان کے ساتھ ہی بہار کی سیاست میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، نند کشور یادو نے دعوی کیا ہے کہ مانجھی کو منا لیا جائے گا، لیکن مانجھی کا تیور بتا رہا تھا کہ اب بہار کی سیاست میں ایک نیا موڑ آ چکا ہے اور وہ اپنے ارادہ کو بدل نہیں سکتے ہیں، مانجھی کے اس بیان کے بعد تبصرہ اور رد عمل کا دور شروع ہو گیا۔