اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کا "لشیوخ القراء" کا دوسرا عالمی اجتماع اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 21 March 2018

رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کا "لشیوخ القراء" کا دوسرا عالمی اجتماع اختتام پذیر!

رپورٹ: حافظ ثاقب اعظمی جگدیش پوری
ــــــــــــــــــــــ
مکة المکرمة(آئی این اے نیوز 21/مارچ 2018) رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کی المجلس العالمی لشیوخ القراء کا دوسرا عالمی اجتماع برج الساعة مکہ ٹاور کعبة اللہ کے سامنے منعقد ہوا، جس میں ہندوستان کے فن قرأت کے کوہ نور استاذ محترم حضرت قاری المقری ابوالحسن الاعظمی حفظہ اللہ عضو المجلس لرابطة العالم الاسلامی مکہ مکرمہ نے بطور خاص شرکت فرمائی اور آپکی ترجمانی  کے فرائض نگلہ راعی کے مدرسہ دارالقراءت حسنیه کے خادم مفتی بلال قاسمی  انجام دیئے.
واضح رہے کہ اس اجتماع مین 11 ممالک کے اہل علم نے شرکت فرمائی اجتماع 18 مارچ سے شروع ہوکر 19 مارچ بعد الظہر اختتام کو پہنچا، مجلس کی ویب سائٹ کا افتتاح حضرت قاری ابوالحسن اعظمی زید مجدہ کے دست مبارک سے ہوا.