اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی صدسالہ اجتماع: جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں جلسہ گاہ تک پہنچنے کی تفصیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 21 March 2018

سیتامڑھی صدسالہ اجتماع: جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں جلسہ گاہ تک پہنچنے کی تفصیل!

محمد امین الرشید سیتامڑھی
ــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 21/مارچ 2018) جامعہ عربیہ اشرف العلوم، کنہواں سیتامڑھی میں غیر معمولی لوگوں کی آمد کے پیش نظر پریہار سے بیلا ہوتے ہوئے کنہواں کا راستہ بدل دیا گیا ہے، چونکہ جلسہ گاہ پریہار سے بھسوا ہوتے ہوئے بھگوتی پور بارڈر کو جانے والی PWD سڑک سے پورب جانب متصل ہے، اسلئے شرکائے اجلاس کی آمد کا راستہ پریہار سے بھسوا آنے والی سڑک سے طے کیا گیا ہے، جلسہ گاہ سے دکھن اسی سڑک کے دونوں کنارے بس، کار، جیپ، سائیکل، موٹر سائیکل اسٹینڈ بنایا گیا ہے، شرکائے اجلاس بھسوا والے راستے سے ہی جلسہ گاہ پہنچیں، نیپال سے آنے والے لوگوں کے لئے گاڑیوں کا راستہ شمسی نیپال بارڈر طے کیا گیا ہے.
مذکورہ اطلاع صدر اجلاس حضرت مولانا اظہار الحق صاحب المظاہری کی طرف سے شرکائے اجلاس کی سہولت کی خاطر دی جاتی ہے.
واضح ہو کہ یہ صدسالہ اجلاس تین دن پر مشتمل ہے، 26،25،24 مارچ بروز سنیچر، اتوار، سوموار، ان شاء اللہ سوموار کو دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوگا.