اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لال گنج: بیریڈیہہ گاؤں میں واقع مدرسہ انجمن اسلامیہ کا سالانہ اجلاس منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 30 March 2018

لال گنج: بیریڈیہہ گاؤں میں واقع مدرسہ انجمن اسلامیہ کا سالانہ اجلاس منعقد!

عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/مارچ 2018) لال گنج بلاک کے سب سے بڑی گرام پنچایت بیریڈیہہ میں واقع مدرسہ انجمن اسلامیہ کا سالانہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مفتی محمد سفیان احمد مظاہری شیخ الحدیث مدرسہ مطلع العلوم بنارس نے کی، مہمان خصوصی و مقرر خاص مفتی محمد یاسر صاحب ناظم اعلیٰ جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور، ڈاکٹر ارشد قاسمی، مفتی محمد صالح استاد مدرسہ عربیہ ہتھورا باندہ تھے.
مفتی محمد سفیان احمد مظاہری نے اپنے صدارتی خطاب میں مسلم سماج میں پیدا ہورہی نئی نئی برائیوں کے ازالہ اور ان کے خاتمہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے سماج میں موبائل کی وجہ سے کافی برائیاں سامنے آ رہی ہیں، جبکہ موبائل ایک طرح سے بہت اچھی چیز ہے، لیکن ہمارے نوجوان اور بہن بیٹیاں اس کا غلط استعمال کر کے سماج میں برائی پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں، تعلیم کے تعلق سے بھی افسوس ظاہر کیا کہ آج ہمارے بچے اسلامی تعلیم سے دوری اختیار کر رہے ہیں، ایسے میں والدین کو چاہیئے کہ بچے کو سب سے پہلے اسلامی تعلیم دیں.
مفتی محمد یاسر صاحب نے اپنے بیان میں فرمایا کہ اس دنیا کو اللہ نے فانی بنایا ہے، کوئی بھی شخص اس دنیا میں ہمیشہ ہمیش کیلئے نہیں آیا ہے، ایک حدیث پاک کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ انسان جنت میں جس چیز کی تمنا کرے گا وہ فوراً حاضر کر دی جائے گی، جہاں عیش ہی عیش ہے، جو لوگ اس دنیا میں شراب نہیں پیئے ہیں ان کو جنت میں پاکیزہ شراب بھی دی جائے گی، اور جو لوگ اس دنیا میں شراب پی کر جائیں گے اللہ پاک انہیں جہنم میں دکھ ہی دکھ اور سخت سزا دے گا، انہوں نے اسلامیات اور سنت نبوی صلعم کی پیروی کرنے کی تلقین کی.
مفتی محمد صالح نے گاؤں گاؤں، اور دیہاتوں میں مکتب قائم کرنے اور اس میں حصہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آج گاؤں و معاشرے کے لوگوں کو اللہ کے راستے میں خرچ کرنا چاہیئے، کرکٹ، ٹورنامنٹ اور لغو کاموں میں خرچ کرنے سے بچیں، اور دین کے راستے میں خرچ کر اپنی آخرت کو سنواریں.
اس موقع پر مولانا محمد ثاقب، مولوی انیس احمد، حافظ محمد یونس، حافظ محمد شاداب، ماسٹر جواد احمد، مفتی ابوعامر، حافظ محمد عادل سمیت گاؤں کے سیکڑوں لوگ موجود رہے.
جلسہ کا افتتاح قاری شمیم انظر مبارکپوری کی تلاوت سے ہوا، اور حافظ ابوزہید مبارکپوری نے نعت نبی پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد شاکر عمیر انجام دیئے.