اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: تیز آندھی نے دی گرمی سے راحت، کسانوں کی پریشانیاں بڑھی، گِرے درخت اور بجلی کے پول!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 31 March 2018

اعظم گڑھ: تیز آندھی نے دی گرمی سے راحت، کسانوں کی پریشانیاں بڑھی، گِرے درخت اور بجلی کے پول!

حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/مارچ 2018) اعظم گڑھ ضلع میں جمعہ کے دن شام کو تیز ہوا کے ساتھ آندھی نے جہاں لوگوں کو گرمی سے راحت کے ساتھ کسان کی پریشانیوں کو بڑھا دی، جگہ جگہ کچھ نقصانات بھی ہوئے، تیز آندھی نے راہگیروں کو ٹھہرنے پر مجبور کر دیا، کہیں کہیں تو درخت کے ساتھ بجلی کے پول بھی گرتے نظر آئے، اس تیز آندھی کا اثر سب سے زیادہ آم اور گیہوں کی فصلوں پر ہوا ہے، جس سے کسان پریشان نظر آرہے ہیں، بجلی کے پول گر جانے سے شہر اور قصبوں سمیت گاؤں دیہاتوں میں بھی بجلی سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے.