محمد عاطف اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مارچ 2018) مقامی ترقیاتی بلاک کے دونہ گاؤں کے مدرسہ پیام حق کمیٹی کے رکن و سماجی کارکن حاجی ناصرالدین کے انتقال کی خبر پر غم کی لہر دوڑ گئی، ان کی عمر 58برس تھی، وہ نورجہاں چلڈرن اسکول فاطمہ گرلس کالج کے منیجر حاجی اسرار احمد کے چچیرے بھائی تھے، جمعرات کو ان کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں بنارس سے دہلی لے جایا جارہا تھا کانپور میں ان کا انتقال ہوگیا "انا للہ وانا الیہ رجعون". جمعہ کی صبح جیسے ہی ان کے انتقال کی خبر لوگوں کو ملی لوگ تعزیت کیلئے ان کے گاؤں دونہ پہنچنے لگے، تقریباً 3 بجے ان کے آبائی گاؤں دونہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی.
اس موقع پر شہاب الدین عرف شبو، ضیاءالدین عرف چنو سابق پردھان جہت مند پور اور انکے چھوٹے بھائی شہاب الدین عرف پپو، ممبر اسمبلی بیچئی سروج، سابق وزیر اترپردیش ہیرا لال گوتم، حامد علی ایڈوکیٹ سمیت سیکڑوں سماجی کارکنان شریک رہے.