اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دعوت شرکت تقریب "یوم شہادت راجہ حسن خاں میواتی" پنہانہ.

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 14 March 2018

دعوت شرکت تقریب "یوم شہادت راجہ حسن خاں میواتی" پنہانہ.

یونس علوی
ـــــــــــــــــ
میوات(آئی این اے نیوز 14/مارچ 2018) آپ حضرت کو جان کر انتہائی مسرت ہوگی کہ میوات کی سماجی تنظیمیں اور سماجی اور سیاسی شخصیات ہر موقع کو میوات کی ترقی اور خوشحالی کے استعمال کے لئے  سرگرم عمل رہتی ہیں، میوات کی مشہور شخصیت راجہ حسن خاں شہید میواتی کے یوم جشن شہادت کو بھی پہلی مرتبہ میوات کی خوشحالی کےلئے کوشش کے طور پر منایا جائے گا، سبھی میواتی لوگوں سے اپیل ہے کہ اس اہم تقریب میں شرکت کرکے میوات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے چلائی گئی  تحریک کا حصہ بن کر میوات کے روشن اور تابناک مستقبل کے لیے کوششیں کریں۔
اور اس اہم تقریب کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے:
جنگ آزادی کے عظیم مجاہد راجہ حسن خان میواتی کے -492 ویں یوم شہادت  15/ مارچ/ 2018 کو  میوات کی مشہور سماجی تنظیم ہمارا ادھیکار مورچا (ہم)  میوات کنال، ریل اور یونیورسٹی کی مانگ کو لے کر "یوم مطالبہ" کے طور پر منارہا ہے۔
 اس اجلاس کی صدارت جمعیتہ علماء ہند کے شمالی زون کے صدر مولانا محمد یحییٰ کریمی صاحب  فرمائیں گے جبکہ اس میں مہمان  خصوصی کے طور پر چودھری آفتاب احمد  شرکت کریں گے، اس پروگرام میں رکن اسمبلی چودھری رہیسا خان چیئرمین ہریانہ وقف بورڈ، جناب بھانیرام منگل چیئرمین گاؤ سیوا ہریانہ کمیشن،
چودھری محمد الیاس سابق پشو پالن وزیر، چودھری حبیب الرحمان سابق رکن اسمبلی، اقبال جیلدار  صدر اقلیتی مورچہ بی جے پی، ڈاکٹر بشیر احمد سابق صدر اقلیتی مورچہ بی جے پی، چودھری سبحان خان صوبائی سکریٹری کانگریس٬ چودھری اختر حسین کاٹپوری صوبائی سیکرٹری کانگریس، چودھری صاحب خاں سنگار صوبائی سیکرٹری کانگریس، چوہدری اعزاز خان سینئر کانگریسی لیڈر، چودھری ابراہیم انجینئر، صوبائی سیکرٹری کانگریس وغیرہ معزز مہمانان کرام کے طور پر  تقریب میں شرکت فرماکر تقریب کے حسن کو دوبالا فرمائیں گے۔

وقت : صبح 10:00
 تاریخ:  15 مارچ / 2018
مقام:  پنجابی دھرم شالہ تھانہ پنہانہ کے سامنے۔

اپیل کنندگان: سرپرست فجر الدین بیسر، کوآرڈینیٹر جناب یونس علوی صاحب، جناب توصیف صاحب بیسرو، صدر اختر ایڈووکیٹ جھاروکڑی، آرگنائزر ہمارا ادھیکار مورچا۔