اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا مرکز جماعت اسلامی ہند میں خصوصی اجلاس!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 22 March 2018

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا مرکز جماعت اسلامی ہند میں خصوصی اجلاس!

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 22/مارچ 2018)  آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکا ایک خصوصی اجلاس مرکز جماعت اسلامی ہند کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد حکومت کی طرف سے پیش کردہ تین طلاق بل کی حقیقت  لوگوں کے سامنے لانا تھا۔ اس اجلاس میں مختلف دینی و ملی تنظیموں کے دو سو سے زائد خصوصی مدعوئین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مولانا سید جلا الدین عمری (امیر جماعت اسلامی ہند و نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے کی اوربطور مہمانان خصوصی مولانا فضل الرحیم مجددی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) ، جناب شعیب اقبال (سابق ایم ایل اے، دہلی)، جناب امانت اللہ خان ( ایم ایل اے ،اوکھلا دہلی) نے اس میں شرکت کی۔ اجلاس میں خواتین نے بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔
نمائندہ خواتین میں  ڈاکٹر اسمائ زہرا (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، محترمہ ممدوحہ ماجد(رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، پروفیسر حسینہ حاشیہ (جامعہ ملیہ اسلامیہ ) اور عطیہ صدیقہ ( سکریٹری شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند) قابل ذکر ہیں۔
            اس خصوصی اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلا ل الدین عمری  نے فرمائی۔ انھوں نے پروگرام میں شامل تمام شرکائ کا استقبال کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ جماعت اسلامی ہند اول روز سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہے اور آئندہ جب کبھی کوئی مسئلہ درپیش ہوگا، جماعت اسلامی بورڈ کے ساتھ ہوگی۔
             اجلاس میں  مولان فضل الرحیم مجددی  نے مذکورہ  بل پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح اس بل کے بہانے حکومت مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرنے اور انھیں  پریشان کر نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید فرمایا کہ اس بل میں قانونی لحاظ سے بہت زیادہ تضادات ہیں۔ یہ بل کلی طور پر مسلم مخالف بل ہے۔
           تین طلاق بل کی مخالفت میں ملک کے مختلف حصوں میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے احتجاجی ریلیاں، مظاہرے، جلوس اور پروگرام ہو رہے ہیں۔ اس اجلاس میں طے پایا کہ دہلی میں 4؍ اپریل 2018 کو مسلم خواتین کا ایک عظیم الشان پروگرام ، رام لیلا گراؤنڈ (دہلی) میں منعقد کیا جائے گا۔