اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: موت سے نہیں ڈرتا، میری جنگ فرقہ پرستوں سامراجیوں کے خلاف جاری رہے گی: مختار انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 22 March 2018

موت سے نہیں ڈرتا، میری جنگ فرقہ پرستوں سامراجیوں کے خلاف جاری رہے گی: مختار انصاری

محمد عامر
ـــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 22/مارچ 2018) ایم ایل اے مختار انصاری کو بدھ کے دن اپر ضلع اور سیشن جج کی عدالت میں مضبوط سیکورٹی کے درمیان پیش کیا گیا، ایم ایل اے مختار انصاری پر دوہرے قتل کے الزام میں 313 کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، عدالت سے باہر نکلنے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرپسندوں و فرقہ پرستوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی. انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو رہی ہے، ایک سال کے اندر کسان سمیت ہر طبقے کے لوگ، نوجوان، ٹیچرس، تاجر سب پریشان ہیں، وزیر اعظم صرف دورہ پر دورہ کر رہے ہیں، اور وزیر اعلیٰ صرف پرچار میں لگے ہیں، ریاست کے لوگ چلا رہے ہیں، فسادیوں اور مجرموں کا پورے ریاست میں غلبہ ہے، بھرشٹاچار مکت کا دعویٰ کرنے والی سرکار کے ودھایک 50ہزار انعامیوں کے ساتھ بنارس میں دیکھے گئے، انہوں نے کہا کہ حکومت راجیہ سبھا کے انتخابات میں جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر ہمیں موقع مل جائے تو ہم بی ایس پی کے امیدواروں کے لئے ووٹ دیں گے، انہوں نے کیندر راجیہ منتری پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے شروع سے مارنا چاہتے ہیں، لیکن مجھے ڈر نہیں ہے، میں موت سے نہیں ڈرتا، سامراجی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھوں گا.