ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 19/مارچ 2018) مبارکپور تھانہ علاقے کے تحت موضع نوادہ کے رہنے والے انوار عالم کی لڑکی شیبا پروین (17) کی گزشتہ شب قریب دس بجے کرنٹ کی زد میں آجانے سے موت ہو گئی، جس سے پورے علاقے میں رنج وغم پھیل گیا۔، جسکی نمازجنازہ مولانا توفیق احمد قاسمی نے ادا کرائی.
موصولہ خبر کے مطابق انوار عالم کی اکلوتی بیٹی شیبا رات دس بجے موبائل چارج لگا رہی تھی کہ چارجر میں کرنٹ آگیا جس سے وہ کرنٹ کی زد میں آگئی، موقع پر وہ بری طرح جھلس گئی، جسے فوراً مقامی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا، متوفی پانچ بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھی جو مبارکپور انٹر کالج کے درجہ گیارہ کی طالبہ تھی.
اس حادثے کی خبر سن کر حاجی عبد المقتدر انصاری عرف پلو چیئرمین مدر ٹریسا فاؤنڈیشن مشرقی اتر پردیش نے پسماندگان سے مل کر تعزیت پیش کرنے ساتھ ہی صبر و شکر کی تلقین بھی کی ۔