اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کشی نگر: 13واں عرس قادری ایوبی دھوم دھام کے ساتھ اختتام پزیر، لندن سے آئے مولانا قمرالزماں اعظمی کی ہوئی شرکت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 19 March 2018

کشی نگر: 13واں عرس قادری ایوبی دھوم دھام کے ساتھ اختتام پزیر، لندن سے آئے مولانا قمرالزماں اعظمی کی ہوئی شرکت!

عاملگیر خان
ــــــــــــــــــ
پپراکنک/کشی نگر(آئی این اے نیوز 19/مارچ 2018) 13واں عرس قادری ایوبی پپراکنک کشی نگر میں گزشتہ دنوں بڑے دھوم دھام سے منایا گیا، جس میں قرآن خوانی، جلوس ایوبی، خواتین کیلئے جلسہ و سمینار، اور عمومی کانفرنس کا انعقاد ہوا.
لندن سے تزریف لائے مولانا قمرالزماں اعظمی نے اپنے خطاب میں لوگوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ک نماز قائم کریں، نماز سے اللہ پاک اپنے بندے سے خوش ہوتا ہے، نماز مسلمانوں کیلئے سب سے ضروری چیز ہے، مولانا نے کہا کہ جس ملک میں رہتے ہیں اس سے پیار کریں، آپسی بھائی چارگی بنائے رکھیں اور ملک کی حفاظت کیلئے جہاں بھی ضرورت پڑے کھڑے ہوں.
اس موقع پر سید فضل اللہ چشتی نوئڈا، شاعر اسلام قاری ریاض الدین صاحب ممبئی، قاری محمد علی فیضی سمیت دیگر علماء کرام شریک رہے، اور یوپی، بہار، کے زائرین کے ساتھ ساتھ ممبئی و مدھیہ پردیش کے مریدین موجود رہے.