اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر سیتامڑھی کے گیارہ کمروں کی تعمیر کا کام جاری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 March 2018

مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر سیتامڑھی کے گیارہ کمروں کی تعمیر کا کام جاری!

رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 2/مارچ 2018) مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی بہار  کے گیارہ کمروں کی تعمیر کا کام جاری ہے، 13اگست 2017 کے شب کے بارہ بجے آئے بھیانک سیلاب کی زد میں مدرسہ کی 105فٹ لمبی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کی وجہ سے دارالاقامہ کے طلبہ کو قیام اور تعلیم کو لیکر کے زبردست پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑا، ساتھ ہی مقامی طلباء کو بھی بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، طلباء اساتذہ کے قیام اور تعلیم میں مکان کی کمی کی وجہ سے مدرسہ کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا کہ اب تعمیراتی کام جو بھی کیا جائے وہ پختہ ہو اسی فیصلہ کی روشنی میں بےسروسامانی کے باوجود گیارہ کمروں کی بنیاد 3 فروری 2018 کو سرپرست مدرسہ پیر طریقت حضرت مولانا الحاج شاہ احمد نصر بنارسی صاحب خانقاہ امدادیہ بنارس یوپی نے دو بجکر گیارہ منٹ پر ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ گیارہ کمروں کی سنگ بنیاد رکھ کر دعا فرمائی، الحمدللہ حضرت کی دعاء کی برکت سے گیارہ کمروں کے لنٹر تک کا کام ہوگیا ہے، جبکہ دوکمرے کی دیوار کا کام بھی مکمل ہونے کو ہے.
مولانامحمد صدر عالم نعمانی بانی و مہتمم مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر سیتامڑھی صدر جمعیت علماء سیتامڑھی وجنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند، ضلع سیتامڑھی بہار نے بتایا کہ اس تعمیراتی کام میں کثیر صرفہ کی ضرورت ہے ان شاءاللہ رمضان المبارک تک زیر تعمیر سبھی گیارہ کمروں کی تعمیر کا کام تکمیل کو پہنچ جائے گا.