حافظ ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
انجانشہید/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2018) مشرقی یوپی اور ضلع اعظم گڈھ کا مشہور ومعروف ادارہ، جامعہ شیخ الہند، قاسم آباد، انجان شہید میں، بہ تاریخ ۴/ شعبان المعظم مطابق ۲۱/ اپریل، بہ روز سنیچر دس بجے دن میں تکمیل حفظ قرآن کریم اور ختم جلالین کی ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں قرب وجوار کے محبین جامعہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ۱۲ / بچوں نے اخیر کی چند آیات تلاوت کرکے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی اور جلالین کے طلبہ نے جلالین کی آخری عبارت پڑھنے کا شرف حاصل کیا -
اس حسین موقع پر اپنے دلی جذبات واحساسات کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا فرقان بدر صاحب اعظمی قاسمی نے فرمایا آج ہمارے لئے انتہائی خوشی ومسرت کا موقع ہے کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور آپ حضرات کی دعاؤں کی برکت سے ہم خدام جامعہ ایسے نونہالوں کو تیار کرنے میں کامیاب ہوسکے جو حفاظت دین کا جھنڈا بلند کرتے رہیں گے.
حفاظت قرآن وعدہ خداوندی ہے جو پورا ہوکر رہے گا، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو اپنے وعدہ کی تکمیل کے لئے "ذات بےنیاز "منتخب فرمالے، اللہ تعالی جب چاہتا ہے اور جس طرح چاہتا ہے اپنے وعدہ کو پورا کرتا ہے، روسیوں نے قرآن کریم کو مٹانے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا لیکن جب روس کا زوال ہوا تو دنیا نے دیکھا کہ انھیں علاقوں سے حفاظ کرام نکل کر سامنے آئے جہاں قرآن پر ہر طرح کی پابندی لگی ہوئی تھی، آج ان نونہالوں کو دیکھ کر میرے قلب وجگر میں جو امنڈتے ہوئے جذبات ہیں میں ان کو الفاظ کے سانچے میں نہیں ڈھال سکتا بس آپ حضرات کا شکر گذار ہوں کہ ہر ہر قدم پر ساتھ دیا، اس دوپہر کے وقت میں تشریف لائے اور امید کرتا ہوں کہ اسی طرح محبتوں اور دعاؤں سے نوازتے رہیں.
ازہر ہند دارالعلوم دیوبند سے امتحان لینے کی غرض سے تشریف لانے والے مہمان مکرم حضرت مولانا محمد عارف جمیل صاحب مبارک پوری دامت برکاتہم العالیہ استاذ تفسیر وعربی ادب نے اس موقع پر طلبا اور عوام کو نصیحت کرتے ہوئے علم دین کی اہمیت کو اجاگر کیا، تحصیل علم کے لئے صحابہ کرام اور اسلاف امت کی جدوجہد پر روشنی ڈالی، شوق علم اور حصول فن کے لئے ان کی قربانیوں کے حیرت انگیز واقعات سنائے اخیر میں بطور خاص عوام کو مخاطب کرتے ہوئے عفو درگذر اور غصہ پر قابو رکھنے کی نصیحت کی، معمولی معمولی باتوں پر لڑنے جھگڑنے سے منع فرمایا، اکابر کے واقعات کی روشنی غصہ پر قابو رکھنے کے فوائد پر روشنی ڈالی اور آپ کی دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا.
نظامت کے فرائض مولانا محمد شفیق قاسمی استاذ جامعہ ہذا نے انجام دیا جبکہ تلاوت کلام اللہ اور نعت نبی کا نذرانہ محمد حسنین اور محمد طارق سلمہما اللہ نے پیش کیا، قرب وجوار سے تشریف لائے ہوئے مہمانان کرام نے خوشی و مسرت اور جامعہ کی کوششوں پر مکمل اطمنان کا اظہار کیا.
اس موقع پر طلبہ اور تمام اساتذہ سمیت قرب جوار کے لوگ موجود رہے، حفظ قرآن پاک کی سعادت پانے والے طلبہ کے نام ذکر ہیں:
١ محمد عمار ولد محمد آصف شاہ پور
۲ محمد حنظلہ ولد محمد احتشام انجان شہید
۳ محمد کیف ولد محمد شکیل احمد اشرفپور
٤ محمد ذیشان ولد محمد عبدالعلی اشرفپور
۵ محمد عارض ولد محمد آصف انجان شہید
۶ محمد عبداللہ ولد عبدالحفیظ بندی کلا
۷ محمد یوسف جمالی ولد ڈاکٹر شکیل احمد سپاہ
۸ محمد آصف ولد پھول محمد مہراج گنج
۹ محمد احمد ولد صادق داؤدپور
١٠محمد امان ولد محمد اعظم سگڑی
١١محمد ارسلان ولد سمیع الدین بندول
١٢محمد ریحان ولد نسیم احمد سگڑی