اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدارس اسلامیہ امن و شانتی کے علمبردار ہیں، یہاں انسانیت کا درس دیا جاتا ہے، مدرسہ فصیح القرآن معالی خان سرائے لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 23 April 2018

مدارس اسلامیہ امن و شانتی کے علمبردار ہیں، یہاں انسانیت کا درس دیا جاتا ہے، مدرسہ فصیح القرآن معالی خان سرائے لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا خطاب!

 لکھنو(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2018) مدارس اسلامیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں یہاں پر انسانیت کی تعلیم دی جاتی ہے ہم سب اپنے بچوں کو مدارس میں داخل کرائیں، مذکورہ بالا خیالات کا اظہار  قاضی شھر امام عیدگاہ لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کیا، وہ مدرسہ فصیح القرآن معالی خان سرائے کنگھی ٹولہ میں منعقد جلسہ پیام انسانیت و نعتیہ مشاعرہ سے خطاب کر رہے تھے، مولانا نے مدارس کی ترقی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان مدارس کی قدر کریں ۔
صدر جلسہ  مولانا عبد الولی فاروقی صدر مسلم یوتھ بردس نے کہا کہ نبوی تعلیمات ہی کامیابی کی ضامن ہیں اسلئے ہم سیرت النبی پر عمل کرتے ہوئے اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرائیں.
مورخ اسلام مولانا کفیل اشرف ازہری لکھنوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کی حیات طیبہ ساری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے نبی کا ایک ایک عمل بے مثال ہے.
سابق ڈی جی پی محمد جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری ذلت و رسوائی کا اصل سبب اسلام سے دوری ہے ہم سب اسلامی تعلیمات سے اپنے آپ کو جوڑیں۔
مدرسہ ھذا کے ناظم معروف ناظم جلسہ  قاری سید شاہ فیصل نے تمام مہمان گرامی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ہمیں بے حد مسرت ہورہی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ مدرسہ فصیح القرآن کے قائم کرنے کا اصل مقصد قرآنی علوم کی نشر واشاعت ہے اسلئے ہم سب اسکے مشن کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں.
اس موقع  پر آئے ہوئے معزز  مہمانوں کو یاد گاری تحفہ پیش کرکے انکا خیر مقدم کیا گیا، بعدہ شعراء کرام نے نکتہ کلام پیش کیا، جلسہ کی نظامت مولانا اسرار احمد وارثی نے کی.
خصوصی شرکاء میں مولانا سعید اطہر قاسمی، صحافی عبد الباعث ندوی، مولانا اعجاز عالم  ندوی، مولانا محمد عارف ندوی سیتاپور، قاری رضی الدین، قاری عطاءالرحمان بلہروی، ڈاکٹر محمد متین خان، حافظ سید وصی، غیور خان ایوبی، حافظ محمد زبیر متعلم مدرسہ ھذا سمیت بڑی تعداد میں معززین موجودہ تھے.
آخر میں قاری سید شاہ فیصل مہتمم مدرسہ فصیح القرآن معالی خان سرائے کنگھی ٹولہ چوک لکھنو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.