علی اشہد اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/اپریل 2018) سرائے میر اعظم گڑھ کے ایک امت ساہو نامی شخص نے اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر محمد صلى الله عليه وسلم کی شان میں گستاخی والی پوسٹ ڈالی، جس سے علاقے کے لوگوں میں غم و غصہ پایا گایا، کچھ لوگوں نے پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس والوں نے انہیں مار کر بھگا دیا، پھر کیسے کیسے ایف آئی آر درج ہوئی، لیکن کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ امت ساہو پر این ایس اے لگایا جائے ان کا کہنا تھا کہ جب مایاوتی کے بارے میں فیسبک پر غلط بیانی پر این ایس اے لگ سکتا ہے تو ہمارے نبی کی شان میں گستاخی پر کیوں نہیں، اسی کو چلتے مقامی لوگوں نے آج سرائے میر بازار بند کا اعلان کیا لیکن جب عوام بند کرنے کے لئے بازار میں اتری تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس سے عوام بھڑک اٹھی اور پتھراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کر دی، مجبوراً پولیس کو آنسو کے گولے داغنے پڑے، جس سے ماحول قابو میں ہوا.
اس بیچ سماج وادی پارٹی کے ممبر اسمبلی عالم بدیع اعظمی صاحب اور سابق ممبر اسمبلی عادل شیخ سڑکوں پر عوام سے امن بنائے رکھنے کی مانگ کرتے نظر آئے اور لوگوں سے اپیل کی کہ ملک کا ماحول اس وقت فرقہ وارانہ دور سے گزر رہا ہے ہمیں کوئی بھی احتجاج قانونی دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے، جس سے ہمارے شہر اعظم گڑھ میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے والے عناصر اپنے ناپاک ارادے میں ناکام ہوجائیں.