اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ میں تیز ہوا اور بارش، کسان پریشان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 April 2018

اعظم گڑھ میں تیز ہوا اور بارش، کسان پریشان!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/اپریل 2018) ضلع میں تیسرے دن بدھ کو دوپہر بعد آئی تیز آندھی اور بارش نے کافی تباہی مچادی ہے، کسانوں کی گندم کی فصل بہت متاثر ہوئی، جن کسانوں نے کھیت میں گندم کی فصل کاٹ کر چھوڑی تھی وہ اڑ گئی، باندھ کر رکھے گندم کا بوجھ بکھرے ہوئے نظر آئے، اس تیز آندھی اور بارش نے آم کو بھی کافی نقصان پہنچایا، طوفان اور بارش نے کسانوں کی کمر کو توڑ دیا ہے. اعظم گڑھ ضلع کے پكوا اینار، مالٹاری، جين پور، عظمت گڑھ، بوجھيا، كٹھیچا، بھداو، كرسولی، مهوليا، كوٹھيا، انڈاخور، املی پور میں تیز بارش نے بھاری تباہی مچائی ہے، ساری فصل خراب ہونے کا ڈر اب کسانوں کو ستانے لگا ہے.
وہیں ضلع کے سرائے مير قصبہ کے سنجر پور، ننداؤں، لاهيڈيه میں بھی تیز آندھی اور بارش سے کسانوں کا بڑا نقصان ہوا، کھیت میں کاٹ کر چھوڑی گئی گیہوں کی فصل برباد ہونے پر ہے، سكرور، سهبری، پورندرپور، فتح پور، كرياواں وغیرہ دیہات میں آندھی پانی کے ساتھ برف بھی نظر آئے.