ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/اپریل 2018)عالمی تحریک دعوت اسلامی کا سالانہ 23واں یک روزہ اجتماع گذشتہ نصف شب کے بعد ذکر اور صوم صلوۃ و سلام و دعا کے ساتھ اختتام ہوا، یہ اجتماع حسب سابق تین نشستوں پر مشتمل تھا جس کا آغاز بعد نماز عصر محمد شادان رضوی عطاری کی تلاوت کلام پاک اور ابو عبیدہ عطاری اور قمر الہدی کی نعت نبی سے ہوا ۔
بعدہ مولانا مفتی بدرعالم مصباحی اور مبلغ دعوت اسلامی نے نماز کی فضیلت پر تفصیل سے خطاب کیا.
دوسری نشست بعد نماز مغرب منعقد ہوئی جس میں دعوت اسلامی کے مبلغ ضیاء الدین نے غفلت کے نقصانات اورمولانا محمد رضا نے نیکی کی دعوت کی اہمیت کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔
تیسری نشست بعد نماز عشاء شروع ہوئی جس میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی چلا لوگوں کے ذریعے پوچھے کے سوال کا جواب مولانا مفتی محمد نظا الدین رضوی صدر الجامعۃالاشرفیہ نے اطمینان بخش جواب دیئے۔
اس کے علاوہ مولانا محمد شعیب مصباحی غازیپور نے توبہ کی اہمیت اور جامعہ اشرفیہ کے استاذ مفتی محمد نسیم مصباحی نے مسائل نماز کے موضوع پر اور سید قاری سید اویس قادری نے معاشرے کی برائی اور تبلیغ کے فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اجتماع کا اختتام سید اویس قادری اور مفتی محمد نسیم مصباحی کی دعا پر ہوا.
اس موقع پر مفتی زاہد سلامی، مولانا اختر کمال، ڈاکٹرزبیر صدیقی، جاوید لائن مین کونسلر، مولانا محبوب عزیزی، حاجی ریاض احمد، حاجی محمد جابر، حاجی مختار احمد، محمد اشرف، حاجی عزیزالرحمان، عبدالباری مکی، فیاض احمد وغیرہ خاص طور سے موجود تھے۔