مفتی اسحاق حقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
جب سے یوپی میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے اس وقت سے مسلمان اور دلتوں پر ظلم شروع ہوگیا ہے اور جرائم پیشہ لوگوں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے ، کیوں نہ ہو؟ جب یوپی کے ممبر اسمبلی ہی گناہ میں ملوث ہے تو عام غنڈوں کا کیا کہنا؟ کہیں بیف کےنام پر مسلمانوں کو ستایا جارہا ہے تو کہیں دلت ماں ،بہنوں کی عزت لوٹی جارہی ہے، یوگی آدتیہ ناتھ پر اس وقت تعجب ہوا جب ان کا ممبر اسمبلی ایک بہن کی عصمت کوتارتار کرتا ہے اور اس مظلومہ بہن کے والد شکایت لیکر تھانہ پہونچتا ہے تو بجائے ایف آئی آر درج کرنے کے، الٹے اس کے والد ہی کو جیل کے سلاخوں میں ٹھونس دیتا ہے یہاں تک کہ اس مظلوم باپ کی موت واقع ہوجاتی ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں یوپی کی کرسی پر براجمان نیتاوں اور خصوصا وزیراعلی یوگی سے کہ کیا یہی انصاف ہے؟ اور افسوس ہے ہمارے وزیر اعظم پر کہ ابھی تک انہوں نے اپنی زبان کو حرکت دینا گوارا نہیں کیا ،دراصل بات ہے یوگی بھی کنوارہ ہے اسےکیا پتہ ایک ماں ،بیٹی کا کیا درد ہوتاہے؟ اور ہمارے وزیراعظم بھی اپنی بیوی کو چھوڑ رکھا ہے ان کے پاس بھی اولاد نہیں ہیں تو انہیں بھی کیا پتہ ،اور ایسے شخص سے کیا امید کی جائے جو اپنی بیوی کا حق ادا نہ کرسکا، موجودہ حکومت یوپی کو راون راج میں تبدیل کردیا ،اس لئے میں اپنے دیش کے باشندوں سےدرخواست کرونگا کہ 2019 کے الیکشن میں ہم سبھی کو ایک جٹ ہوکر راون راج کو ختم کرنا ہے اگر ابھی نہ سمجھیں گے تو آئندہ کے انجام کےتیار رہیں ،یہ حکومت ملک کو بربادی کےدہانے پر لےجانا چاہتی ہے اس لیےء اپنےملک عزیز کو بربادی سے بچائیں ،یہ سنگ گراں جوحائل ہے راستہ سےہٹا کردم لیں گے ،ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں باطل کو مٹاکر دم لیں گے .