اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات ملت اسلامیہ کے لئے عظیم سانحہ: مولانا یحییٰ کریمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 April 2018

خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات ملت اسلامیہ کے لئے عظیم سانحہ: مولانا یحییٰ کریمی

محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 15/اپریل 2018) عالم اسلام کے موقر عالم دین، حکیم الامت حضرت تھانوی کے شاگرد رشید، جانشین حکیم الاسلام، خطیب الاسلام حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی صدر مہتمم دار العلوم وقف دیوبند ونائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے آج انتقالِ پرملال پر مولانا یحییٰ کریمی صاحب نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور  قوم و ملت کے لئے اس کو ناقابل تلافی نقصان دیتے ہوئے کہا کہ موت العالم موت العالم، یعنی ایک عالم دین کی موت یقیناً عالم کی موت ہوتی ہے۔
حضرت مولانا نے کہا کہ خطیب الاسلام یکتاء روزگار اور نابغہ زمانہ شخصیت کے حامل تھے، حضرت کا تقریری اسلوب انتہائی نفیس، شیریں ہونے کے ساتھ ساتھ  دلوں کو نرم کرنے والا تھا اسی وجہ سے مولانا کو خطیب الاسلام کے لقب سے نوزا گیا۔
مولانا علوم خانوادہ قاسمیہ کے سچے وارث اور امین تھے اور مولانا نے ہمیشہ قوم و ملت کی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اللہ تعالیٰ حضرت کو اعلیٰ علیین میں مقام عطاء فرمائے اور آپ کے اہل اہل خانہ تکے ساتھ ساتھ تمام محبین و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اللہ تبارک و تعالٰی حضرت کی تمام خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے۔آمیــــن