اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حاجی سرفراز احمد کی اہلیہ حجن قمرالنساء سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 April 2018

جامعہ اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حاجی سرفراز احمد کی اہلیہ حجن قمرالنساء سپرد خاک!

ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/اپریل 2018) عالمی شہرت یافتہ الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے ناظم اعلیٰ حاجی سرفراز احمد انصاری کی اہلیہ قمرالنساء (50) کو بعد نماز عصر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نمناک آنکھوں سے سپرد خاک کردیا گیا، مرحومہ انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور منکسرالمزاج تھیں، نماز جنازہ علامہ عبدالحفیظ سربراہ اعلیٰ الجمامعۃالاشرفیہ مبارکپور نے پڑھائی۔جس میں درجنوں مدارس کے ذمہ دار، اساتذہ و طلبا سمیت ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی، جس میں مئو کے ممبر اسمبلی مختار انصاری کے لڑکے عباس انصاری، مقامی ممبر اسمبلی کے نمائندے کے طور پر بسپا لیڈر عبداللہ علاؤالدین، رام درشن یادو، سابق چیئرمین ڈاکٹر شمیم احمد انصاری، آل انڈیا، پسماندہ مسلم محاذ کے قومی نائب صدر حاجی نثار احمد انصاری، ضیاء اللہ انصاری مہا پردھان، حاجی عبدالمقتدر انصاری عرف پلو چیئرمین مدر ٹریسا فاؤنڈیشن مشرقی یوپی، مولانا اجمل انصاری حاجی مہدی حسن پردھان، سی پی ایس اسکول کے بانی و منیجر ایاز احمد خان، کانگریس پارٹی سے مقبول احمد کٹروی، لائنس ہیلپ گروپ کے مقامی چیئرمین ظفر اختر، وائس چیئرمین ماسٹر ابو ہاشم اور ویریندر یادو مہا پردھان وغیرہ نے شرکت کر کے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ۔پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔