اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دین اور شریعت محفوظ اسی وقت ہوگا جب ہم دینی تعلیم سے آراستہ ہوں: مسیح الدین خان

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 9 April 2018

دین اور شریعت محفوظ اسی وقت ہوگا جب ہم دینی تعلیم سے آراستہ ہوں: مسیح الدین خان

سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیرنگر (آئی این اے نیوز 9/اپریل 2018) دین اور شریعت محفوظ اسی وقت ہوگا جب ہم دینی تعلیم سے آراستہ ہوں، اسلام کے تعلق سے دشمنان اسلام لوگوں میں غلط فہمی پھیلا رہے ہیں، مدارس میں ہم پیار محبت آپسی بھائی چارہ قومی یکجہتی اور سبھی کی مدد اور دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیم دیتے ہیں، مزکوہ خیالات کا اظہار محمد حنیف گرلس انٹر کالج برگدوا کے منیجر مسیح الدین خان نے نمائندہ سے ایک ملاقات میں کی،پبلک انٹر کالج نگھری کے مینیجر جاوید چودھری نے کہا کہ مدارس کو دہشت گردی سے جوڑنا ناانصافی ہے کیونکہ اسلامی طور وطریقہ اور زندگی کا اصول جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ہمیں عطا کیا ہے آپ نے فرمایا کہ تمہیں اگر پانی استعمال کرنا ہے تو اتنا ہی استعمال کرو جتنا ضرورت ہے ایک بوند پانی بھی تم برباد نہ کرو، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی اس ہدایت کے بعد اسلام کے بارے میں کیا کہا جائے گا، کیا جس مزہب میں پانی ضرورت سے زیادہ خرچ کرنے پر پابندی عائد ہے بھلا وہ خون کیسے بہائے گا، سماجی کارکن محمد طارق ارمان نے کہا کہ مزہب اسلام اللہ کا نازل کردہ وہ مکمل دین ہے جس میں انسانی فطرت اور اس کے تقاضوں کو ہر حال میں ملحوظ رکھا گیا ہے چونکہ انسان اور اس کی فطرت کا خالق اللہ ہے اور دین اسلام کو نازل کرنے والا بھی وہی ہے جس نے پوری کائنات بنائی.