فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہندوستان کا ہر شہری اس کا مذہب کچھ بھی ہو، دارالعلوم دیوبند کے احسانات کے تلے دباہوا ہے، دارالعلوم دیوبند صرف ایک مدرسہ کا نام نہیں ہے، بلکہ ایک تحریک کانام ہے جو ہمیشہ انسانیت اور بھائی چارہ کو عام کرنے اور ظالموں کے خلاف کمربند رہتی ہے، دارالعلوم دیوبند کے سپوتوں نے ہی آزادی کے لئے اپنا تن من قربان کیا اور وطن عزیز ہندوستان کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا، اور ملک ہندوستان کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرایا، ہندوستان کا ہر باشندہ آزادی کے ساتھ آزاد ہندوستان میں سانس لے رہا ہے، ہماری ہر سانس میں دارالعلوم دیوبند کا احسان شامل ہے، ہم کو دارالعلوم دیوبند سے ہمیشہ امن و شانتی کا پیغام ملا، دارالعلوم دیوبند ہمیں ملک سے تئیں وفاداری کی تعلیم دیتا ہے، دارالعلوم دیوبند کے سپوتوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کو نچھاور کرکے ثابت کردیا، کہ دارالعلوم وطن دوست ادارہ ہے.
دہشت گردی ظلم و زیادتی جبر وتشدد ان چیزوں سے دارالعلوم دیوبند پاک صاف ہے، اس کی وجہ یہ ہے دارالعلوم دیوبند اسلام کی صحیح تصویر پیش کرتا ہے، پوری دنیا میں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کی صحیح ترجمانی کرتا ہے، اسلام میں ظلم و جبر ناحق خون بہانا، زمین میں فساد برپا کرنا ان چیزوں کی قطعاً اجازت نہیں، اسلام ان چیزوں کو بدترین گناہ قرار دیتا ہے، ایسے شخص کو جو زمین میں فساد برپا کرے ایسے شخص کو اللہ پسند نہیں کرتا، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسے شخص کے بارے میں سخت وعید ہے، اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے والا ادارہ دارالعلوم دیوبند اسلام کے خلاف تعلیم کی کبھی تبلیغ واشاعت نہیں کرسکتا، دارالعلوم دیوبند ملک کے ماحول کو خراب نہیں بلکہ ملک کے ماحول کو سازگار بناتا ہے، ملک میں امن و شانتی قائم کرنے میں اہم کردار کرتا ہے، دارالعلوم دیوبند پر اس طرح کا الزام عائد کرنا اس روئے زمین پر بدترین ظلم ہے.
دارالعلوم دیوبند تو دہشت گردی کے ہمیشہ سے خلاف رہا ہے، اور دہشت گردی کے خلاف فتوی بھی دیا، اور دہشت گردی کے خلاف دیوبند میں ہندوستان میں سے سب سے بڑی کانفرنس ہوئی، دارالعلوم دیوبند وہ ادارہ ہے جس کے فضلاء ملک کے کونے کونے میں بھائی چارہ کو قائم کئے ہیں، اور مسلمانوں کو ملک سے محبت اور وفاداری کی تعلیم دے رہے ہیں، ملک کی کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں اس وطن دوست ادارہ دارالعلوم دیوبند کے فارغین نہ ہوں، جب یہ بات ثابت ہوگئی اسلام سراپا امن کا مذہب ہے، انسانوں ہی نہیں، جانوروں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا ہے، ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کوڑا ڈالنی بوڑھی عورت کے ساتھ بھی حسن سلوک کا معاملہ کیا، ہمیں تو ہمارے نبی نے دشمنوں کے ساتھ حسن سلوک کاحکم دیا، ہمارا اسلام ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے گھر میں کوئی عمدہ کھانا پکاؤ تو پڑوسی کو بھی دو، صحابی رسول حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا عمل کہ حضرت کے یہاں کوئی عمدہ کھانا بنتا تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ گھر والوں سے کہتے کیا تم لوگوں نے ہمارے یہودی پڑوسی کو ہدیہ کیا، ہمارا اسلام یہ تعلیم دیتا ہے، کہ پڑوسی ہندو ہو یا سکھ ہو عیسائی ہو سب کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو، اسلام تو ہمیں امن وشانتی کی تعلیم دیتا ہے، جب اسلام امن وشانتی کا علمبردار ہے، تو اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے والا وطن دوست ادارہ دارالعلوم بھی امن وشانتی کا علمبردار ہے، دارالعلوم دیوبند پر ملک کی فضا کو خراب کرنے کا الزام بے بنیاد اور حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، اس بیہودہ بیان سے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے.
دارالعلوم دیوبند یہ وہی ادارہ ہے جس مدرسہ کے بانیین شاملی کے میدان میں ملک کی آزادی کے لئے انگریزوں سے جنگ لڑی، جی ہاں دارالعلوم دیوبند وہی ہے جس مدرسہ کے سرپرست ثانی امام ربانی مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ کو ملک کی آزادی کے لئے چھ مہینہ مظفر نگر جیل میں رہنا پڑا، اس ادارہ کے بانی حجہ الاسلام مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ پر انگریزوں کی طرف سے گرفتاری کاوارنٹ جاری ہوا.
جس دارالعلوم دیوبند کی ملک ہندوستان کے لئے اس طرح عظیم الشان قربانی ہو، اس وطن دوست ادارہ پر بیہودہ قسم کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دارالعلوم دیوبند نے ہمیں آزادی اور ایمان کی دولت سے نوازا، دارالعلوم دیوبند ہم مسلمانوں کا دھڑکتا ہوا دل ہے، اس بیہودہ قسم کے بیان سے ہمیں سخت تکلیف ہوئی ہے، جس شخص کی وجہ کروڑوں مسلمانوں کا دل دکھا ہو، یقینا ایسے لوگوں پر قدغن لگے، بیہودہ گوئی کرنے والوں پر انتظامیہ لگام کسے، دارالعلوم دیوبند ہمارا مرکز ہے، دارالعلوم دیوبند ہمارے لئے آئیڈیل اور نمونہ ہے، دارالعلوم دیوبند ملک سے محبت، امن وشانتی بھائی چارہ کی تعلیم دیتاہ ہے، دارالعلوم دیوبند ام المدارس یعنی تمام مدارس کی ماں ہے، ہندوستان کے تمام مدارس دارالعلوم دیوبند کے اس مشن کو عام کرتے ہیں، تمام مدارس امن وشانتی کی تعلیم دیتے ہیں، کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے اس طرح کے بیہودہ بیانات دیتے ہیں، دارالعلوم دیوبند پر کسی قسم کے تبصرہ سے پہلے اس کی تاریخ سے واقفیت ضروری ہے، اللہ کی ذات سے یہی امید ہیے مادر علمی دارالعلوم دیوبند کو یوں ہی پھلتا پھولتا رکھے، چمگادڑ کے سورج پر ملامت کرنے سے سورج کی روشنی میں کوئی فرق نہیں پڑتا، اللہ تعالی مادر علمی دارالعلوم دیوبند کی تمام شرور و فتن سے حفاظت فرمائے. آمین
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا.....