محمد ارمان علی
ـــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2018) جمعیت علماء ضلع سیتامڑھی کے صدر و رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم، ضلع سیتامڑھی کےجنرل سکریٹری مولانا محمد صدرعالم نعمانی نے کہاکہ امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، پھلواری شریف، پٹنہ کے زیراہتمام 15اپریل 2018 کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ہونے والے "دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس" میں سیتامڑھی ضلع سے بھی کثیر تعداد میں مسلمان شریک ہونگے، انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں مرکزی حکومت شریعت اسلامی میں مداخلت کرنا چاہ رہی ہے جسے مسلمان کَبھی برداشت نہیں کریگا.
حضرت مولانا محمد ولی رحمانی امیر شریعت بہار اڑیسہ وجھاڑکھنڈ نے دین ودیش بچانے کی خاطر مسلمانوں سے ایک دن کا وقت دینے کی اپیل کی ہے، حضرت امیر شریعت کی اپیل پر ضلع کے مسلمان لبیک کہتے ہوئے کثیر تعداد میں کانفرنس میں شریک ہوکر اپنی دینی حمیت کا ثبوت پیش کریں گے.
واضح ہو کہ ضلع میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں جگہ بہ جگہ میٹنگ ہورہی ہے، لوگوں میں کانفرنس میں شرکت کرنے کے تئیں جوش وجزبہ ہے انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ 15/اپریل کو اپنی تمام تر مصروفیات کو درکنار کرتے ہوئے دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنس میں شریک ہوکر ملی اتحاد اور شریعت محمدی سے اپنی محبت کاثبوت پیش کریں، اور کانفرنس کو کامیاب بناکر مرکزی حکومت کو مجبور کر دیں کے وہ شریعت محمدی میں مداخلت سے باز آجائے.