اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق کی طبیعت علیل، لکھنؤ سے میدانتا علاج کیلئے منتقل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 April 2018

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق کی طبیعت علیل، لکھنؤ سے میدانتا علاج کیلئے منتقل!

لکھنؤ(آئی این اے نیوز 18/اپریل 2018) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر نائب صدر اور ممتاز شعیہ عالم ڈاکٹر سید کلب صادق کو مقامی ڈاکٹروں کی صلاح پر گروگام کے مشہور میدانتا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مولانا کلب صادق کو پہلے ایرا میڈکل یونیورسٹی اور بعد میں گلوب میڈی کیئر اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا مگر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انکو میدانتا اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ انکو ایئر ایمبولیس کے ذریعے دہلی روانہ کیا گیا انکے بڑے بیٹے سید کلب حسین، چھوٹے بیٹے سید کلب مہدی اور ایرا میڈکل یونیورسٹی کے محسن علی خاں بھی انکی مدد کے لئے گئے ہیں۔
شوشل میڈیا و انٹرنیٹ کی دنیا میں ڈاکٹر کلب صادق کی بیماری اور انکی صحتیابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، شہر لکھنؤ میں ڈاکٹر کلب صادق کی بیماری کے تعلق سے سماج کے ہر طبقہ میں فکر مندی ہے.