اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدارس اسلامیہ کا قیام اور انکی مدد صدقہ جاریہ ہے، حافظ امتیاز احمد ندوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: مولانا محمود حسنی ندوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 17 April 2018

مدارس اسلامیہ کا قیام اور انکی مدد صدقہ جاریہ ہے، حافظ امتیاز احمد ندوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: مولانا محمود حسنی ندوی

خصوصی رپورٹ عطاءالرحمان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سمریاواں/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 17/اپریل 2018) ہم سب اپنے اوقات کی قدر کریں مولانامحمد امتیاز احمد ندوی نے جو چالیس سال کی عمر اتنا بڑا طالبات کا ادارہ قائم کیا ہے یہ انکے لیے صدقہ جاریہ اور نجات کا باعث ہوگا، مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ امامہ للبنات الاسلامیہ سمریاواں سنت کبیر نگر کے زیر اہتمام بعنوان اصلاح معاشرہ رونقِ محفل جانِ دوستاں (حافظ امتیاز احمد ندوی رحمہ اللہ  حیات مستعار کے چند آثار) کتاب کے رسمِ اجراء کے موقع پر صدر جلسہ   معروف انشاء پرداز، ادیب  مولانا محمود حسن حسنی ندوی استاذ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو نے کیا، مولانا نے مزید کہا کہ ہم ان مدرسوں کی قدر کریں یہ دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں.
مولانا محمد کفیل ندوی استاد دار العلوم ندوةالعلماء لکھنو نے کہا کہ حافظ امتیاز احمد ندوی بہت ہی فائق اور تقوی صفت انسان تھے ہمکو بھی چاہئیے کہ ہم اپنی نسلوں کو دین کا داعی بنائیں.
معروف عالم دین مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی مبلغ دارا العلوم ندوةالعلماء لکھنو نے اپنے موثر خطاب میں کہا کہ حافظ امتیاز احمد ندوی نے بہت بڑا کام انجام دیاہے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں
مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے مزید کہا کہ حافظ امتیاز احمد ندوی نے جو بہت ہی کم وقت میں اتنا بڑا ادارہ قائم کیا اور اپنے مالک حقیقی سے جاملے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انھوں نے انکے والدین سے تعزیت کرتے ہوئے انکی مغفرت اور بلندئ درجات کی دعا کی.
مولانا آفتاب عالم ندوی خیرآبادی نے بہت اہم بات فرمائی کہ ہم سب سے پہلے اپنے بچوں کو دیندار بنائیں اسکے بعد اسکو جس جانب چاہیں لے جائیں، مولانا رحمت اللہ ندوی استاد دار العلوم ندوةالعلماء لکھنو نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ہم اسلامی اخلاق و کردار کا مظاہرہ کریں.
نظامت کے فرائض غفران احمد ندوی استاذ مدرسہ تعلیم القرآن سمریاواں سنت کبیر نگر نے انجام دئیے، مولانا عبد الودود ندوی، اور فاطمہ للبنات لکھنو کے ناظم مولانا کوثر ندوی نے بھی خطاب کیا.
 اس موقع پر جمیعۃ العلماء سنت کبیر نگر کے صدر علامہ محمد عمر قاسمی، شاعر اسلام مجیب بستوی، مولانا سرفراز ندوی، مولانا محمد فضیل ندوی، مولانا منیر احمد ندوی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن سمریاواں کے علاوہ دیگر علماء کرام اور عوام الناس کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، اخیر میں جامعہ کے ناظم سرفراز احمد ندوی اور استاذ جامعہ عبد الرحمن ندوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.