محمد سلمان الدھلوی
ــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 17/اپریل 2018) جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح خانقاہ دیوبند میں جشن ختم بخاری کا پروگرام جامعہ کے بانی مہتمم و شیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا مزمل علی آسامی دامت برکاتھم العالیہ کی سرستی میں منعقد ہوئی، جس میں حضرت اقدس مہتمم صاحب نے طلباء عزیز کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا اور علم حدیث کی اجازت مرحمت فرمائی اور طلباء عزیز سے دوران خطاب فرمایا کہ اللہ جل شانہ نے آپ کو علم دین حاصل کرنے کے لئے منتخب کیا ہے آپ کو اس کی قدر کرنی چاہیئے اور اپنی ذمہ داری کو سمجھنا چاہیئے اور اپنی علم میں استعداد پیدا کرنے کی تمام تر جد جہد کرنے چاہیئے، آج آپ قرآن کریم کے بعد سب سے زیادہ قابل اعتماد کتاب بخاری شریف کا آخری درس دیا جارہا ہے اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آج آپ فارغ ہوگئے ہیں، بلکہ آج آپ کو اصل ذمہ داری ملی ہے اور وہ ہے عوام الناس میں اس علم کو اللہ کی رضاء اور اس کی خوشنودگی حاصل کرنے کے لئے اشاعت کرنی ہے اس بات کا ارادہ کریں.
واضح ہو کہ جامعہ میں امسال فارغ ہونے والے طلباء کی تعداد تقریباً 260 رہی، جن کی دستار بندی بھی اسی اجلاس میں کی گئی، نیز جامعہ سے جن طلباء نے افتاء سے فراغت حاصل کی ان کی بھی دستاری بندی کی گئی، جبکہ اس وقت جامعہ میں اول تا دورہ حدیث شریف اور ادب و افتاء اور درجہ حفظ و ناظرہ کے شعبہ جات قائم ہیں اور طلباء کی مجموعی تعداد تقریباً 1200 سے زائد ہے.
درس سے فراغت کے بعد تعزیت مسنونہ بھی پیش کی گئی، خطیب الاسلام مولانا سالم صاحب نورہ اللہ مرقدہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی.
اجلاس میں جامعہ کے تمام طلباء و دیگر مہمانان عظام نے شرکت کی بالخصوص جامعہ کے اساتذہ میں مولانا آصف اقبال صاحب، مولانا ابصار قاسمی صاحب، مفتی صدر عالم صاحب، مفتی شمیم احمد صاحب، مفتی اشفاق صاحب، مولانا عباد اللہ عمیس صاحب، مولانا عبدالعزیز صاحب، قاری عبد المنان صاحب اور جملہ اساتذہ عظام و منتظمین جامعہ نے بھی شرکت کی.