اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خانقاہ بلالیہ میں مولانا مستقیم کے انتقال پر تعزیتی مجلس منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 22 April 2018

خانقاہ بلالیہ میں مولانا مستقیم کے انتقال پر تعزیتی مجلس منعقد!

محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــ
باغپت (آئی این اے نیوز 22/اپریل 2018)گزشتہ روز حضرت ہردوئی رحمہ اللہ کے خلیفہ حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی کی خانقاہ میں مولانا محمد مستقیم صاحب کے انتقال پر ایک مجلس منعقد کی گئی، جس کی صدارت مولانا سید بلال حسین صاحب نے فرمائی، اس موقع پر ملک ہندوستان اور بیرون ملک کے حضرت کے تمام خلفاء نے شرکت کی، جس کی نظامت مفتی محمد عثمان صاحب نے فرمائی.
پروگرام کا آغاز قاری عنایت الرحمان اور قاری محمد ارشاد صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند کی تلاوت سے ہوا اور شان نبی میں نعت کا گلدستہ مولانا محمد عارف سراج نعمانی نے پیش فرمایا.
اس موقع پر خصوصی خطاب مولانا محمد اسرائیل صاحب نے فرمایا انہوں نے کہا کہ عالِم کی موت عالم کی موت ہے، اور یہ ہمارے لیے بڑے خسارے کی بات ہے کہ مولانا محمد مستقیم ہمارے درمیان نہیں رہے
اسی طرح مولانا محمد قاسم نے فرمایا کہ مولانا محمد مستقیم ایک متحمل مزاج اور شریف التبع تھے، کشمیر سے تشریف لائے حضرت مولانا محمد احمد سعید صاحب نے فرمایا کہ موت ہر انسان کو آنی ھے،اس لیے ہر انسان کو آخرت کی تیاری میں مصروف رہنا چاہیئے حضرت مولانا مشیر مفتی غلام نبی نے بھی خطاب فرمایا مجلس کا اختتام مولانا سید بلال حسین صاحب کی رقت آمیز دعاء پر ہوا اس موقع پر دھلی سے تشریف لائے حاجی ضیاءالحق مولانا جان محمد ،مفتی محمد فرقان مفتی محمد سالم مفتی شاہ عالم مفتی عیاض گووا مولانا محمد عاقل سراج مفتاحی اور اس کے علاوہ بڑی تعداد میں علماء کرام موجود رہے.