اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: مدرسہ تعلیم الدین محلہ پورہ دلہن میں تکمیل حفظ قرآن پاک ک تقریب منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 5 April 2018

مبارکپور: مدرسہ تعلیم الدین محلہ پورہ دلہن میں تکمیل حفظ قرآن پاک ک تقریب منعقد!

ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اپریل 2018) مبارکپور کے محلہ پورہ دلہن میں واقع مدرسہ تعلیم الدین میں بعد نماز مغرب ایک تقریب تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پانچ طلبا محمد صابر، محمد مطہر، ندیم اختر، محمد فائق اور عبدالعظیم نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کیا۔
پروگرام میں مولانا مفتی محمد امین قاسمی نے قرآن پاک کی فضیلت و اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک مسلمانوں کے لیے ﷲ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے نعمت خاص ہے، اس کی جس قدر بھی قدر دانی کی جائے کم ہے، حدیث مبارکہ میں مذکور ہے کہ: ’’تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔‘‘ (بخاری)
قرآن پاک کو سیکھنے اور سکھانے والا دو کمالات کا حامل ہوتا ہے۔ ایک تو وہ خود قرآن کریم سے نفع حاصل کرتا ہے پھر دوسروں کو اخلاص کے ساتھ نفع تقسیم کرتا ہے، اسی بناء پر اسے بہتر و اعلیٰ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم آفاقی پیغام کا حامل دستور حیات ہے  مسلمانوں کیلئے یہ صرف ایک مقدس کتاب ہی نہیں بلکہ زندگی کو منظم انداز میں گزارنے کا ایسا دستور العمل ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، قرآن مجید فرقان حمید کو اپنی زندگیوں اور دلوں میں اتارنے سے قلبی اطمینان کے ساتھ ساتھ دنیاوی کامیابیاں بھی نصیب ہوتی ہیں۔
اس موقع پر جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی محمد یاسر قاسمی، مولانا عبدالوافی قاسمی، مولانا منورالزماں، قاری شکیل احمد، مولانا عبدالرحمن حمیدی، حاجی شمشاد احمد، حاجی عرفان احمد، ماسٹر ابو ہاشم انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔