اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مظفر پور سے سیتامڑھی جارہی بس حادثہ کی شکار، ڈرائیور کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 5 April 2018

مظفر پور سے سیتامڑھی جارہی بس حادثہ کی شکار، ڈرائیور کی موت!

محمد امین الرشید سیتامڑھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 5/اپریل 2018) مظفرپور - سیتامڑھی بھوتاھاں این. ایچ-77 پر حادثہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، پھر رام پور ھری میں آج ہی صبح 7:30 بجے بس اور ٹرک کی آمنے سامنے زوردار ٹکر میں ٹرک ڈرائیور کی جگہ ہی پر موت واقع ہوگئی، اور بس کے لگ بھگ 6 مسافر کی حالت زیادہ تشویشناک ہے.
اطلاع کے مطابق بس ماں گائتری جو پٹنہ سے سیتامڑھی آرہی تھی، اور ایک ٹرک جو کہ سیتامڑھی سے مظفرپور جارہا تھا، مظفرپور سے پہلے رام پور ھری پٹرول پمپ کے پاس بس اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی جس میں ڈرائیور کی موقع پر موت ہوگئی.