یاسین صدیقی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
جیسے جیسے خیرالقرون کا زمانہ دور ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے امت مسلمہ کے افراد بھی دین سے دوری اختیار کرتے جارہے ہیں اگر کچھ لوگ دینی تعلیم و تربیت کے لئے آگے آتے بھی ہیں تو کچھ جبہ پوش اور مولویوں کا لبادہ اوڑھے نام نہاد مسلمان ان کی ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو علامۃ الدہر سمجھ بیٹھتے ہیں اور سامنے والوں کو بھی مرعوب کرنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں آج جبکہ ہر طرف سے دین اسلام پر یلغار یں ہورہی ہیں اور دشمنان اسلام بھوکے بھیڑیے کی طرح منھ کھولے بیٹھے ہیں ایسے نازک وقت میں ضرورت اس بات کی تھی کہ دین اسلام اور مذہب اسلام کی تحفظ وبقاء کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کیا جاتا مگر کچھ جبہ پوش اور علم و عمل سے خالی شرم و حیاء سے عاری پیٹ کے پجاری اور مال و دولت کی حرص ؤ لالچ میں ایسے اندھے ہوئے کہ خود ہی اپنے دین اسلام پر حملہ کررہے ہیں اور آر ایس ایس کے اشارے پر اپنے ہی مدارس اسلامیہ کو بدنام کرنے کی سعی پیہم کررہے ہیں جس کو انشاءاللہ الرحمن کامیاب ہو نے نہیں دیاجائے گا میں آپ حضرات کو اس واقعہ کی طرف توجہ مبذول کروانا ضروری سمجھتا ہوں کہ ایک مرتبہ دو یہودی جو دیکھنے میں بظاہر وقت کے ولئ کامل لگتے تھے ان دونوں نے مدینہ منورہ سے چند میل کے فاصلے پر ایک کمرہ کرایہ پر لیا اور اپنی پارسائی کے لیے دن میں روزہ رکھتا مگر جب رات ہوتی تو وہ دونوں سرنگ کھودتا اور ان دونوں کا مقصد جسدِ اطہر کو باہر نکالنا تھا
مگر جب چند ہاتھ کا فاصلہ رہ گیا تو رسول پاک علیہ الصلوۃ والسلام نے امیر مدینہ کو خواب میں بتلایا کہ اے امیر مدینہ تم کہاں خواب خرگوش میں محو ہو لوگ میرے جسم کو نکالنے میں لگے ہوئے ہیں چنانچہ امیر مدینہ نےاگلے روز سارے مدینہ والوں کی دعوت کی تو سب لوگ حاضر خدمت ہوئے مگر وہ دونوں شخص حاضر نہیں ہوا لہذا امیر مدینہ نے لوگوں سے پوچھا کوئی رہ تو نہیں گیا لوگوں نے امیر مدینہ کو جواب دیا کہ حضور سب آگئے صرف وہ دونوں ولی اللہ باقی رہ گئے جو کسی کی دعوت قبول ہی نہیں کرتے چنانچہ امیر مدینہ نے فرمان جاری کیا کہ ان دونوں ولی صفت بزرگ کو یہاں بلایا جائے جب انہیں حاضر کیا گیا تو لوگ دیکھ کر حیران و پریشان ہوگئے کہ اتنی لمبی ڈاڑھی اور جبہ وقبہ میں ملبوس، ادھر امیر کا حکم ہوا کہ ان دونوں کو فوراً قتل کردیا جائے، بہر کیف ضرورت اس بات کی ہے کہ آج بھی ہمارے ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کی شناخت کرنے کی سخت ضرورت ہے جو جبہ قبہ میں ملبوس مولویوں کا لبادہ اوڑھے نام نہاد مسلمان علاقے میں گھوم پھر کر اصلاح مدارس کے نام پر ڈھنڈھورا پیٹ رہے ہیں یاد رکھئے کہ اگر آ ج ہم نے ان پر لگام نہیں کسا تو کل ہوسکتا ہے کہ ہماری رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی اور پھر ہمارے ملک عزیز کا بھی وہی حال ہوگا جو اسپین، سمرقند ؤ بخارا اور اندلس میں ہوا تھا
ساتھ ہی ساتھ بتلا دوں کہ جتنا نقصان اپنوں سے ہوا ہے اتنا غیروں سے نہیں ہوا اس لیے، اے لوگو دشمنوں کی سازش کو سمجھو نہ جانے کیسی شکل و صورت اور حلیہ و چلن بنا کر دشمنان اسلام ہمارے درمیان آئین گے، اللہ رب العزت ہمیں عقل سلیم عطا فرمائے اور دین اسلام و مدارس اسلامیہ کی بھی حفاظت فرمائے آمین